مائیک پومپیو سیاسی"غنڈہ"بن چکے ہیں،سی آر آئی کا تبصرہ

2020-07-29 20:22:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سمیت دیگر کچھ سیاستدانوں نے امریکی املاکِ دانش کو "چوری" سے متعلق ،چین پر جھوٹےالزامات لگائے۔ امریکہ نے اسی بہانے سےہیوسٹن میں چینی قونصل خانہ بند کردیا ، جس سے چین - امریکہ تعلقات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ حد تو یہ کہ اسی بات کے بہانے انہوں نے چین کی حکمراں جماعت پر حملہ بھی کیا اور چین مخالف پالیسیوں کو مزید بڑھانے کی راہ ہموار کردی۔ تاہم وہ کبھی بھی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں لائے۔ متعدد امریکی ذرائع ابلاغ نے نشاندہی کی کہ امریکی حکومت کا یہ اقدام محض اس وبا سے لڑنے میں اپنی نااہلی اور انتخابات کے بارے میں امریکی عوام کی توجہ کو دوسری طرف مبذول کرنا ہے ۔سفارتی تعلقات کے قیام کےتناظر میں دیکھیں تو ان تعلقات کے قیام کے بعد سے اب تک اس وقت ، چین امریکہ تعلقات کو انتہائی سخت چیلنجز کا سامنا ہے ، واشنگٹن میں برسرِ اقتدارآنے والوں نے "چینی جاسوس" جیسے جھوٹ کو بڑھا چڑھا کر پھیلایا، وہ ان افواہوں سے امریکی معاشرے کو خوفزدہ کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔
ایک پرانی چینی کہاوت ہے کہ "خود چور ہی چور چور کا شور مچا رہا ہے "۔ ایک طویل عرصے سے امریکہ دوسرے ممالک سے اہم معلومات اور کاروباری راز چرانے اور سائبر حملوں اور چوری کے لیے بدنام ہے ، یہاں تک کہ اس نے اپنے مغربی اتحادیوں کو بھی نہیں چھوڑا۔ تاریخ پر نظر ڈالیں تو کھلے پن ، تعاون اور اشتراک ، انسانی تہذیب اور ترقی کے سنگ بنیاد ہیں اور اسی طرح وہ امریکہ کی کامیابی کی بنیاد بھی ہیں۔ تاہم پومپیو راہِ راست سے ہٹ چکے ہیں اور وہ تاریخ کی مخالف سمت پر چلے جا رہے ہیں ۔ وہ ناصرف خود کو بلکہ امریکہ کو بھی خطرناک کھائی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔


شیئر

Related stories