چین کا موقف, کثیرالجہتی کی حمایت میں ایک توانا آواز ہے۔ سی آر آئی کا تبصرہ

2020-07-29 20:27:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


"ایشیا انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک کو ، مشترکہ ترقی اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو فروغ دینے والا نیا پلیٹ فارم بننا چاہیئے۔" یہ تصور اٹھائیس جولائی کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نےایشیا انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک کے بورڈ آف گورنرز کے پانچویں سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےپیش کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ، انہوں نے چار تجاویز پیش کرتے ہوئے اے آئی آئی بی کو وقت کے ساتھ ترقی کرنے والا نیا تجرباتی پلیٹ فارم بنانے ،اعلی معیار کے نئے عالمی تعاون کے ادارے اور عالمی کثیرالجہتی تعاون کی نئی مثال بنانے پر بھی زور دیا ۔
وبا کی پیچیدہ صورتحال اور بین الاقوامی معاشی چیلنجز کے پیش نظر، چینی موقف سے کثیر الجہتی کی مستحکم حمایت کا جو اظہار کیا گیا ہے،یہ ایک بڑے،ذمہ دار ملک کی حیثیت سے چین کی ہمت اور ذمہ داری کی عکاسی کرتا ہے۔
چینی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کردہ چار تجاویز عالمی معاشی اور مالی صورتحال کے بارے میں درست اندازوں کی عکاس ہیں۔ یہ نا صرف اے آئی آئی بی کے اصل مقصد اور مشن کو جاری رکھتا ہے ، بلکہ نئی صورتحال کے مطابق ترقی کو بھی بڑھا رہی ہیں۔

شیئر

Related stories