کووڈ-۱۹سے مقابلے میں، ہم ہانگ کانگ کے ساتھ ہیں،شعبہ اردو کا تبصرہ

2020-07-30 16:18:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ہانگ کانگ میں کووڈ-19 کی وبائی صورتحال حالیہ دنوں نہایت تیزی سے خراب ہوتی جارہی ہے ، متعدد دنوں سے روزانہ 100 سے زائد تصدیق شدہ کیسز سامنے آ رہے ہیں جن میں سے بہت سارے کیسز کا ماخذ معلوم نہیں ہے ، اور ہانگ کانگ میں وبائی صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ اس ہنگامی صورتحال میں ،چین کی مرکزی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ، نیشنل ہیلتھ کمیشن نے انسداد وبا کے حوالے سے تکنیکی تبادلوں اور تجربات کے تبادلے کے لئے گوانگ دونگ ، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے متعلقہ سرکاری محکموں کے ساتھ خصوصی ویڈیو کانفرنس منعقد کی۔ ریاستی کونسل کے ہانگ کانگ اور مکاؤ امور کے دفتر اور ہانگ کانگ میں مرکزی کمیٹی کے رابطہ دفتر سمیت مرکزی حکومت کے متعلقہ محکموں نے یکے بعد دیگرے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مرکزی حکومت ہانگ کانگ حکومت کی درخواست پر تمام ضروری امداد فراہم کرے گی۔ ہمیں یقین ہے کہ مرکزی حکومت کے مختلف اقدامات ہانگ کانگ کے ہم وطنوں کی زندگی اور صحت کی حفاظت اور وبا سے لڑنے کے لئے سب سے مضبوط حمایت ہیں ،تمام چینی عوام ہانگ کانگ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دو ہزار تین کے سارس سے لے کر،دو ہزار آٹھ کے عالمی مالیاتی بحران اور اب کووڈ-۱۹تک ،ہر ایک کلیدی گھڑی میں ، چین کی مرکزی حکومت ہمیشہ ہانگ کانگ کو بھر پور حمایت و امداد فراہم کرتی چلی آ رہی ہے۔یاد رہے کہ2003 میں ہانگ کانگ میں سارس کے پھیلنےکے بعد ، اس کی معیشت کو سخت نقصان پہنچا تھا۔اس تناظر میں مرکزی حکومت نے ہانگ کانگ میں "انفرادی سفر" جیسی امدادی پالیسیوں کا سلسلہ جاری کیا جس سے ہانگ کانگ کی معیشت کو تیزی سے بحال کردیا گیا۔ 2008 کے مالی بحران کے دوران ، مرکزی حکومت نے مالی بحران کے اثرات پر قابو پانے ، لوگوں کی مشکلات کو ختم کرنے اور معیشت کو بحال کرنے میں ہانگ کانگ کی مدد کے لئے مالی و معاشی تعاون ، اور انفراسٹرکچر کی تعمیر سمیت چودہ طاقتور اقدامات متعارف کروائے ہیں۔موجودہ وبا پھوٹنے کے بعد سے مرکزی حکومت ہانگ کانگ کی مکمل حمایت کر رہی ہے۔مرکزی حکومت کے انتظامات سے وبا کے شکار کروز شپ "ڈائمنڈ پرنسز" پر پھنسے ہانگ کانگ کے باشندوں کو گھر واپس لینے کے لئے جاپان میں چارٹرڈ پرواز بھیجی گئی، صوبہ ہو بے اور ووہان شہر میں قیام پذیر ہانگ کانگ کے باشندوں کو لے جانے کا خصوصی منصوبہ مرتب کیا گیا ۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت کی حمایت و مفاہمت پر پورٹ کنٹرول کو مضبوط کرنے ، ماسک جیسے انسدادی مواد اور ہانگ کانگ کو روزمرہ استعمال کے سامان کی مستقل فراہمی کو یقینی بنانے ، نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے ، اور عارضی قرنطین کے قیام اور طبی تنصیبات کی تعمیر میں تیزی لانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

مادر وطن کے بڑے خاندان کے ایک رکن کی حیثیت سے ، ہانگ کانگ کے امور قومی امور ہیں، تمام چینی عوام کے امور ہیں ۔ عوام سب سے اعلیٰ ہیں اور زندگی سب سے مقدم ہے۔اس وقت ہانگ کانگ معاشرے کی اولین ترجیح یہ ہے کہ مرکزی حکومت اور تمام چینی عوام کی امداد و حمایت کی بنیاد پر تمام مداخلت کو ترک کرکے وبا کے خلاف جنگ میں حتمی فتح حاصل کی جائے۔

ہانگ کانگ گھبراؤ مت ، ہم ہمیشہ تمہارے ساتھ ہیں۔


شیئر

Related stories