مائیک پومپیو کو امریکی صنعتی و کاروباری اداروں کی کوئی پرواہ نہیں ہے،سی آر آئی کا تبصرہ

2020-07-30 20:10:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے حال ہی میں اپنی ایک تقریر میں کہا کہ چین کے ساتھ تجارت کرنے والے امریکی صنعتی ادارے "چینی حکمراں پارٹی"کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔درحقیقت مائیک پومپیو جیسے امریکی سیاستدان ہی امریکی صنعتی اداروں کی معمول کے تجارتی فیصلوں میں مداخلت کرنے والے اور ان کی آزاد انہ ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے گھناونے کردار ہیں ۔

حالیہ برسوں میں چین میں امریکی صنعتی و کاروباری اداروں کی سالانہ فروخت کی کل مالیت سات کھرب امریکی ڈالرتک پہنچی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کم قیمت میں اچھی و معیاری چینی مصنوعات سے امریکی صارفین بھی مستفید ہو رہے ہیں۔دوسری طرف چین میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے اقدامات سے غیرملکی صنعتی و کاروباری اداروں کا چینی مارکیٹ پر اعتماد مزید بڑھ رہا ہے۔مارکیٹ کے اصول و ضوابط کے تحت امریکی صنعتی و کاروباری اداروں نے چین میں مزید سرمایہ کاری شروع کی ہے۔

کووڈ-۱۹ کی وبا کے باعث ہزاروں امریکی صنعتی و کاروباری ادارے دیوالیہ ہو گئے ہیں۔ اس کے تناظر میں امریکی صنعتی و کاروباری اداروں کو چین سمیت مزید منڈیوں کی اشد ضرورت ہے۔لیکن پومپیو جیسے سیاستدانوں نے امریکی اداروں پر چین سے رابطے ختم کرنے کے لیےدباؤ ڈالا جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں امریکی صنعتی و تجارتی اداروں کی بالکل پرواہ نہیں بلکہ وہ صرف اور صرف اپنے سیاسی مفادات پر توجہ دیتے ہیں۔


شیئر

Related stories