چین کی پیپلز لبریشن آرمی عوام کے تحفظ اور امن کو برقرار رکھنے کی ایک مضبوط قوت ، سی آر آئی کا تبصرہ

2020-08-01 18:41:50
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

یکم اگست چین کی پیپلز لبریشن آرمی کا 93 واں یوم تاسیس ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں گزشتہ ترانوے برسوں کے دوران پی ایل اے نے قومی خودمختاری ،عوام کی آزادی اور ایک جدید چین کے قیام کے لیے بے مثال اور غیر معمولی خدمات سرانجام دی ہیں۔چینی فوج نے قومی اقتدار اعلیٰ ،سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے شاندار دفاع سمیت عالمی سطح پر امن و استحکام برقرار رکھنے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔90ویں یوم تاسیس کے موقع پر جناب شی جن پھنگ نے کہا تھا کہ چینی فوج کا یہ فریضہ ہے کہ عوام کو اولین ترجیح دیں ، عوام کے روزگار اور اُن کی زندگیوں کا مضبوطی سے تحفظ کریں ،عوام کے مفادات کا دفاع کریں اور عوام کی فلاح کے لیے عملی اقدامات کریں۔

چینی فوج عالمی سطح پر بھی قیام امن برقرار رکھنے کی ایک مضبوط قوت ہے۔عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے اکہتر برسوں میں چینی فوج کبھی بھی مسلح تنازعات میں خود نہیں الجھی ہے ،کسی ملک پر چڑھائی نہیں کی ہے ،کسی دوسرے ملک کی ایک انچ سرزمین پر قبضہ نہیں کیا ہے اور ہمیشہ قومی دفاع کی پالیسی پر عمل پیرا رہا گیا ہے۔رواں برس اقوام متحدہ کے امن دستوں میں چین کی شمولیت کو تیس برس ہو جائیں گے۔اب تک اقوام متحدہ کے چھبیس امن مشنز میں چینی فوج کے چالیس ہزار سے زائد اہلکار خدمات سرانجام دے چکے ہیں جبکہ ایک درجن سے زائد اہلکاروں نے تو امن کے لیے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے ہمیشہ چینی فوج کے کردار کو سراہا گیا ہے۔

مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے چینی فوج ہر اعتبار سے خود کو ایک عالمی پایے کی فوج میں ڈھالنے کے لیے کوشاں ہے جبکہ ملکی مفادات کے مضبوط تحفظ کے ساتھ ساتھ بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر اور عالمی امن کے لیے مزید کردار ادا کرنے کی متمنی ہے۔


شیئر

Related stories