غیر ملکی کاروباری ادارے چین میں سرمایہ کاری کے حوالے سے پراعتماد ،سی آر آئی کا تبصرہ

2020-08-03 19:50:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت تجارت کے ایک حالیہ سروے میں یہ دیکھا گیا ہے کہ بیرونی سرمائے سے چلنے والے کاروباری ادارے چین میں اپنی سرمایہ کاری کو جاری رکھنے اور اسے توسیع دینے کے خواہش مند ہیں۔امریکی کاروباری اداروں کے سربراہان نے نہ صرف چین کی اقتصادی ترقی کے حوالے سے مثبت توقعات کا اظہار کیا ہے بلکہ وہ چین میں خود اپنی ترقی سے متعلق بھی پراعتماد ہیں ۔ دنیا میں عالمگیر وبائی صورتحال کے باوجود بیرونی کمپنیوں کا چین پر اعتماد ، چینی معیشت کی ترقی کی مضبوط صلاحیت اور ترقیاتی امکانات پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔ اقتصادی ماہرین کے نزدیک رواں برس دوسری سہ ماہی میں چین کے معاشی اشاریے واضح کرتے ہیں کہ چین ایک طویل عرصے سے عالمی سرمایہ کاری کی پرکشش منزل بن چکا ہے۔عالمی سطح پر موجودہ وبائی صورتحال کے باعث چینی معیشت کو بھی غیر یقینی اور عدم استحکام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ چینی فیصلہ سازوں کو بھی اس کا مکمل ادراک ہے۔چند روز قبل ہی سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ملک کی معاشی ترقی کے لیے ایک اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کی گئی ہے جس سے مزید کھلے پن سے ترقی پر گامزن رہا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں ملکی طلب کو مزید وسعت دینے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کیونکہ بیرونی جانب تجارتی تحفظ پسندی میں اضافہ، عالمی معیشت میں تنزلی اور عالمگیر منڈیوں کے سکڑنے سے متعلق مسائل درپیش ہیں۔ایسے میں ملکی سطح پر معاشی حلقے کی تشکیل سے بیرونی خطرات اور چیلنجز سے بہتر طور پر نمٹنے میں مدد ملے گی۔

گزشتہ چالیس برسوں سے اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کی بدولت چین کو اقتصادی طور پر کئی اعتبار سے برتری حاصل ہے ، چین کے پاس دنیا میں سب سےبڑا اور جامع صنعتی سپلائی نظام موجود ہے ،چین کے پاس ایک ارب چالیس کروڑ افراد کی بڑی مارکیٹ موجود ہے اور چالیس کروڑ افراد پر مشتمل متوسط طبقہ بھی چینی معیشت کا خاصہ ہے۔ یہی وہ عوامل ہیں جو چین کی مقامی معیشت میں ترقی کے موجب ہیں۔


شیئر

Related stories