بیدو، چینی قومی روح کا ایک اور شا ہکار ،شعبہ اردو کا تبصرہ

2020-08-05 12:31:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تیس جولائی 2020 کو ، چین کا بیدو -3 عالمی سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم مکمل ہوا اور باضابطہ طورپر فعال کردیا گیا۔ بیدو سسٹم 30 سیٹلائٹ کی بنیاد پر چلتا ہے اور عالمی خدمات فراہم کرتا ہے ، جس کے دو اصل خدمات ہیں: نیویگیشن اور پوزیشننگ اور مواصلات اور ڈیٹا ٹرانسمیشن۔

چین کے بیدو سسٹم کی خاص بات کیا ہے؟

بیدو کے وقت کی درستگی کس حد تک ہے؟آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ بیدو وقت کے تعین میں تیس لاکھ سال میں، صرف ایک سیکنڈ کی غلطی کرسکتا ہے۔

بیدو کتنے لوگوں کو خدمات فراہم کرسکتا ہے؟ اس کاجواب ہے کہ اس کی کوئی حد نہیں ہے۔

یہ ملی میٹر کی حد تک درست ہے۔ بیدو کی پوزیشننگ کی حد کیا ہے؟

یہ کہنا مبالغہ آمیز نہیں کہ بیدو نظام کا قیام بلا شبہ چینی قومی روح کا کامل مظہر ہے۔

گزشتہ 30 سالوں میں ، چین میں 400 سے زائد یونٹ اور 300،000 سے زیادہ سائنسی اور تکنیکی عملے نے بیدو گلوبل سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم کی تعمیر میں حصہ لیا ہے۔ چینی محققین نے 160 سے زیادہ کلیدی بنیادی ٹیکنالوجیز تشکیل دی ہیں ، اور اپنی مدد آپ کے تحت تمام کلیدی پرزہ جات کی ایجاد اور تیاری میں کامیابی حاصل کی ہے۔ بنیادی پرزہ جات سے لے کر ایک سکرو تک ، بیدو سسٹم مکمل طور پر چین کا اپنا تیار کردہ ہے۔

اس کے علاوہ ، چین کا بیدو سسٹم نہ صرف دنیا بھر کے ممالک کو اعلی سطح کی نیویگیشن سروس کا نیا انتخاب فراہم کرتا ہے ، بلکہ مغربی ٹیکنالوجی کی اجارہ داری کو بھی توڑ تا ہے۔ چینی کمپنیوں کی شرکت کے بعد سیٹلائٹ نیویگیشن چپس کی مارکیٹ قیمت میں کافی حد تک کمی آ گئی ہے ۔سب سے سستے چپس اب 1 امریکی ڈالر سے بھی کم میں دستیاب ہیں ۔اس سے قبل مغربی ممالک کے تیار کردہ چپس کی قیمت ایک ہزار امریکی ڈالر تھی۔ دس سال پہلے ، سیٹلائٹ نیویگیشن کے لئے سب سے مہنگے ہائی پریسجن بورڈ کی قیمت ایک لاکھ یوان سے زیادہ تھی،چینی کمپنیوں کی کوششوں کے نتیجے میں اس وقت ہائی پریسجن بورڈ کی قیمت تین ہزار یوان سے کم ہے۔ لہذا ، بیدو واقعی ایک ایسا جامع نظام ہے جو پوری دنیا ، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے عوام کی خدمت کرتا ہے ، اور ان ممالک کی ترقی کے لئے مزید مواقع فراہم کرتا ہے۔

یہ کہنا بالکل درست ہے کہ دنیا کے چار بڑے عالمی نیویگیشن نظاموں میں ایک کے طورپر ، چین کے سائنسی اور تکنیکی عملے کی متعدد نسلوں کی کاوشوں اور قربانیوں کے ذریعہ تعمیر شدہ بیدو نیویگیشن سسٹم ،چین کی آزادی ، خود اعتمادی اور کبھی دستبردار نہ ہونے والے قومی جذبے کی علامت ہے۔


شیئر

Related stories