پاکستان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے چین کے اصولی موقف پر شکرگزار ہے ،چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق

2020-08-05 18:35:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی "خصوصی حیثیت" کے خاتمے کے بھارتی اقدام کو ایک سال مکمل ہونے پر ایک مضمون میں بھارت کی جانب سے پانچ اگست کو اٹھائے گئے غیر قانونی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے چین کے اصولی موقف پر شکرگزار ہے۔چین کی جانب سے پانچ اگست کے بعد ایک واضح موقف اپنایا گیا ہے۔چین نے بھارتی اقدام کے حوالے سے پاکستان کو مکمل اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی حمایت فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی رہنماوں نے "متنازعہ علاقے" میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش ظاہر کی ہے اور اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں اس مسئلے کے پرامن حل پر زور دیا ہے۔جناب معین الحق نے مزید کہا کہ چین نے پاکستان کے جائز مفادات کے تحفظ کے لیے حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے۔ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے حوالے سے چین کے واضح موقف کو پاکستانی عوام کی جانب سے بھرپورسراہا گیا ہے جس سے ایک مرتبہ پھر دونوں ممالک کے مضبوط دوطرفہ تعلقات کی عکاسی ہوئی ہے۔


شیئر

Related stories