امریکی سیاستدان انسدادو با میں اپنی ناکامی چھپانے کے لیے چین مخالف سرگرمیوں میں مصروف ، سی آر آئی کا تبصرہ

2020-08-06 19:43:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چار تاریخ کو معروف طبی جریدے " دی لانسیٹ" کے ایڈیٹر ان چیف رچرڈ ہارٹن نے ایک مضمون میں کہا کہ امریکی سیاستدان انسداد وبا میں اپنی ناکامی چھپانے کے لیے چین پر الزام تراشی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔امریکی حکومت کی ایما پر مغربی سیاستدانوں نے چین مخالف سرگرمیوں میں تیزی لائی ہے، چین مخالف آوازیں حقائق کے برعکس ہیں جبکہ چینی ماہرین نے وبا کی روک تھام کے عالمگیرردعمل میں غیرمعمولی کردار ادا کیا ہے۔وبا کی ابتدا سے ہی دنیا بھر میں ماہرین نے وائرس کے ماخذ سے متعلق تحقیق جاری رکھی ہے اور نتائج ثابت کرتے ہیں کہ چین کی تجربہ گاہ میں وائرس کی تیاری کے نام نہاد دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

امریکہ میں انسداد وبا کے غیر موثر اقدامات کے باعث حالیہ دنوں صورتحال دوبارہ سنگین ہو چکی ہے۔مختلف سروے کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ امریکی شہریوں نے وبا کی روک تھام و کنٹرول کے لیے حکومت پر عدم اطمینان ظاہر کیا ہے۔ چین کے خلاف تعصب اور نفرت رکھنے والی چند انتہا پسند امریکی قوتوں نے چین کو بدنام کرنےکے لیے حقائق کو مسخ کیا ہے اور دانستہ سماج میں چین کے خلاف نفرت انگیز رویوں کو ہوا دی ہے۔ایسی قوتوں نے وبا کو چین کے خلاف ایک " نئی سردجنگ" کی کوشش کے طور پر استعمال کیا ہے۔

آج اکیسویں صدی میں جو بھی نام نہاد "نئی سردجنگ" کو ہوا دے گا، وہ تاریخ کے ترقیاتی اوراق میں ہمیشہ خود کو مخالف سمت میں پائے گا۔ماہرین بھی امریکہ کو خبردار کر چکے ہیں کہ چین سے دشمنی خود امریکہ کے مفاد میں نہیں ہے۔ابھی حال ہی میں سنگاپور کے وزیر اعظم نے ایک مضمون میں کہا کہ دنیا کی دو بڑی طاقتوں کے درمیان مسابقت فطری ہے لیکن تعاون کے لیے ان کی سوچ ہی طرزحکمرانی کا اصل امتحان ہے۔

اس وقت دنیا کے سبھی ممالک کو انسداد وبا اور اقتصادی بحالی کا مشترکہ چیلنج درپیش ہے۔ اتحاد اور تعاون ہی اس صورتحال میں سب سے طاقتور ہتھیار ہیں لہذا چین اور امریکہ کو اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہیے۔


شیئر

Related stories