سنکیانگ میں زندہ دل ٹرک ڈیلر سامت

2020-08-07 17:02:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سامت کا سنکیانگ کے ہوتن شہر کے مضافات میں 6 ہیکٹر سے زائد رقبے پر محیط ایک پارکنگ ایریا ہے جہاں تعمیرات میں استعمال ہونے والی بڑی بڑی گاڑیاں کھڑی کی گئی ہیں۔ سامت وی چیٹ ، ٹک ٹاک اور تاوباو جیسے سوشل میڈیا کے ذریعے یہ گاڑیاں فروخت کرتے ہیں ۔ وہ اکثر وی چیٹ پر ویڈیو کے ذریعے گاہکوں کو اُن کی مطلوبہ گاڑیاں دکھاتے ہیں ۔ یوں ایک دوسرے سے بناء کسی ملاقات کے کاروبار کامیابی سے جاری ہے۔

فارغ اوقات میں سامت صحرا میں تیزرفتار گاڑی چلانے اور مچھلی پکڑ نے کے شوقین ہیں ۔ ہفتے کی چھٹیوں میں وہ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ دریا کے کنارے تفریح کرتے ہیں ۔ تمام لوگ لذیز کھانوں کے ساتھ رقص بھی کرتے ہیں اور زندگی کے حسین لمحات سے لطف اٹھاتے ہیں ۔


شیئر

Related stories