امریکی سیاستدانوں کی "تائیوان امور" سے فائدہ اٹھانے کی کوشش آگ سے کھیلنے کے برابر ہے ، سی آر آئی کا تبصرہ

2020-08-10 19:42:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی وزیر صحت اور عوامی خدمات الیکس ازا نے چین کے تائیوان پہنچنے کے بعد تائیوان کی رہنما سے ملاقات کی۔یہ عمل چین اور امریکہ کے درمیان تین مشترکہ اعلامیوں اور "ایک چین "کے اصول کی شدید خلاف ورزی ہے ۔چین نے اس حوالے سے شدید احتحاج کیا ہے۔

"ایک چین" کا اصول چین اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی بنیاد ہے۔دونوں ممالک کے درمیان طے پائے گئے تین مشترکہ اعلامیوں میں امریکہ نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین چین کی واحد قانونی حکومت ہے۔چین ہمیشہ کی طرح امریکہ اور تائیوان کے درمیان سرکاری رابطے کی مخالفت کرتا ہے۔

امریکی وزیر صحت کے دورہ تائیوان کا مقصد بظاہر انسداد وبا میں تعاون ہے ۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ اس وقت امریکہ دنیا بھر میں وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔اس وقت تائیوان میں وبائی صورتحال سنگین ہے۔ اس کے باوجود انتظامیہ نے انسداد وبا کی پالیسی کو نظر انداز کرتے ہوئے امریکی عہدے داروں کا خیرمقدم کیا۔اس حوالے سے لوگ سخت عدم اطمینان کا شکار ہیں۔

یہ بات واضح ہے کہ امریکی وزیرصحت کے دورہ تائیوان کا مقصد انسداد وبا کے بہانے سیاسی کارروائی کرنا ہے۔تائیوان کا معاملہ چین کی مرکزی دلچسپی کا معاملہ ہے اور چین -امریکہ تعلقات میں اس کی حیثیت سب سے حساس ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکی سیاستدان کے تائیوان امور سے استفادہ کرنے کی کوشش سے دونوں ممالک کے درمیان موجود تنازعات میں مزید شدت آئے گی ۔امریکی سیاستدانوں کو خبردار کیا جاتاہے کہ چین کے خلاف اشتعال انگیز کاررائیوں سے باز رہے اور چین کے ملک کے اقتدار اعلی، سلامتی اور ترقی کے تحفظ کے عزم کے بارے میں کسی غلط فہمی میں نہ رہے ۔امریکہ فوری طور پر تائیوان کے ساتھ کسی بھی قسم کے سرکاری رابطے کو ختم کرے۔


شیئر

Related stories