امریکی اہلکاروں پر چین کی جوابی پابندیاں جائز اور ضروری ہیں،سی آرآئی کا تبصرہ

2020-08-11 20:00:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت خارجہ نے 10 تاریخ کو اعلان کیا کہ چین اسی دن سے ہانگ کانگ سے متعلقہ معاملات پر برے رویے کا مظاہرہ کرنے والے 11 امریکی اہلکاروں پر پابندیاں عائد کر رہا ہے۔ چینی مرکزی حکومت کے متعلقہ محکموں اور ہانگ کانگ کی حکومت کے گیارہ عہدیداروں پر امریکی پابندیوں کے امریکی اعلان کا یہ سخت ردعمل ہے۔ چین کا جوابی رد عمل معقول ، جائز اور ضروری ہے اور اس میں واضح پیغام ہے کہ چینی عوام امریکی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہیں اور قومی خودمختاری ، مفادات اور وقار کی مضبوطی سے حفاظت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ چین کے جوابی اقدامات بین الاقوامی تعلقات کے جمہوری اصولوں کے دفاع کے لئے جائز ہیں۔ قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے متعلقہ قوانین وضع کرنا تمام ممالک کا جائز حق ہے۔ ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون نے قومی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے ہانگ کانگ کے قانونی نظام کو بہتر کیا ہے۔ امریکہ میں قومی سلامتی کے 20 سے زیادہ قوانین اور قواعد موجود ہیں۔تاہم ، امریکی سیاست دان ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون پر اعتراض کرتے ہیں یہاں تک کہ چینی حکومت کی ہانگ کانگ سے متعلقہ ورک ایجنسیوں اور ہانگ کانگ حکومت کے سرکاری عہدیداروں پر نام نہاد پابندیاں عائد کرتے ہیں۔یہ "دوہرے معیار" کا کھلا اظہار ہے اور بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں کے خلاف ہے۔


شیئر

Related stories