چین کی جانب سے پاکستان کو انسداد وبا کے لیے ایک ہزار وینٹیلیٹرز کی فراہمی

2020-08-14 11:11:07
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی جانب سے پاکستان کو انسداد وبا میں معاونت کی خاطر ایک ہزار وینٹیلیٹرز فراہم کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ایک تقریب تیرہ تاریخ کو اسلام آباد میں منعقد ہوئی ۔

پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے سربراہ محمد افضل نے اس موقع پر چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت اور عوام نے پاکستان میں کووڈ -۱۹ کی وبا پر مؤثر طورپر قابو پانے میں خاطر خواہ امداد فراہم کی ہے ۔ علاوہ ازیں ٹڈی دل کے حملے سے بھی موثر انداز میں نمٹنے کے لئے چین نے پاکستان کی فعال مدد کی ہے۔ ایسے اقدامات نے پاک ۔چین دوستی کو مزید تقویت بخشی ہے۔

پاکستان میں چینی سفیر یاو جنگ نے کہا کہ چینی حکومت انسداد وبا میں پاکستان کی حمایت کو نمایاں اہمیت دیتی ہے ۔ چین ۔پاکستان تعاون سے بھرپور عکاسی ہوتی ہے کہ عالمی چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے یکجہتی اور تعاون ایک طاقتور ہتھیار ہے ۔

رواں سال چین کی جانب سے پاکستان کو امدادی سازوسامان کی سات کھیپ فراہم کی جا چکی ہیں۔


شیئر

Related stories