کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کو دبانے والے "سرد جنگ کی ذہنیت کے حامل" پومپیو نے امریکی روایات کی تذلیل کی ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

2020-08-14 20:32:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے تیرہ تاریخ کو ایک بیان میں کہا کہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ یو ایس سینٹر کو سفارتی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ یہ چینی کمیونسٹ پارٹی کا دنیا بھر میں اپنے اثرورسوخ کو وسعت دینے کا آلہ ہے۔یہ اس امریکی سیاست دان کی جانب سے اشتعال انگیزی کاا یک اور مظاہرہ ہے۔یہ چین اور امریکہ کے درمیان تعاون کو نقصان پہنچانے کی ایک اور کوشش ہے۔"سرد جنگ کی ذہنیت کے حامل " پومپیو کی جانب سے روا رکھی جانے والی سیاسی حکمت عملی کی وجہ سے چین اور امریکہ کے درمیان انسانی و ثقافتی تبادلے بالکل ختم ہونے کے قریب آچکے ہیں۔ان کے عمل نے امریکی سماج کی تذلیل کی ہے ، جو اپنی متنوع اور کثیر الجہت روایات کی وجہ سے مشہور ہے۔


شیئر

Related stories