چین کی بیرونی تجارت کے استحکام سے عالمی صنعتی چین بھی رواں دواں رہے گی ، سی آر آئی کا تبصرہ

2020-08-15 16:28:41
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

کووڈ-۱۹ کی وجہ سے رواں سال عالمی تجارت میں بڑی کمی آئی ہے ،لیکن چین کی بیرونی تجارت توقعات سے کہیں بہتر ہو رہی ہے جو دنیا کی دوسری اہم معیشتوں سے بہتر بھی ہے۔اعدادوشمار سے ظاہر ہ ہوتا ہے کہ جولائی میں چین کی بیرونی تجارت میں دس فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ۔عالمی معیشت میں کمی کے پیش نظر چین کی بیرونی تجارت میں اضافہ چینی معیشت کی مضبوطی کی بھرپور عکاسی ہے۔

اے پی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جولائی کے اعدادوشمار سے ظاہر ہے کہ چین کووڈ-۱۹ وبا سے بحال ہو رہا ہے۔چین کی درآمدات و برآمدات میں مسلسل بہتری عالمی صنعتی و سپلائی چین کے استحکام کے لیے بھی بہت مفید ثابت ہوگی۔

مک کینسی گلوبل انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق چین پینسٹھ ممالک کا سب سے بڑا درآمدی منبع اور تینتیس ممالک کی سب سے بڑی برآمدی منزل ہے۔چین کے ریاستی کونسل کے دفتر نے حال ہی میں بیرونی تجارت اور غیرملکی سرمایہ کو مستحکم بنانے کے پندرہ اقدامات پیش کیے جو بیرونی تجارتی صنعتی و کاروباری اداروں کے لیے مزید حمایت و ضمانت فراہم کریں گے۔پیجیدہ صورتحال کے پیش نظر چین بیرونی تجارت کو مستحکم بنانے کی بھرپور کوشش کرتا ہے جو نہ صرف اپنے بلکہ دنیا کے لیے بھی مفید ہوگا اور یہ عالمی اقتصادی اضافے کے لیے اپنےذمہ دار رویے کا عکاس بھی ہوگا ۔چین کے اقدامات نہ صرف عالمی صنعتی و سپلائی چین کے استحکام ،بلکہ عالمی معیشت کی بحالی کے لیے مثبت ثابت ہوں گے۔


شیئر

Related stories