چین میں موجودپاکستانی نوجوان کی نظر میں چین کی خوشحالی
تمام چینی شہری خوشحال معاشرے کی تعمیر کے لئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں ،ان کوششوں میں بہت سے غیر ملکی بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ یہ غیر ملکی چین میں پڑھائی کیلئے آئے ہیں ، کام کررہے ہیں ، کچھ نے خاندان کی شروعا ت بھی کی ہے اور اب یہاں خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں ۔
پاکستانی نوجوان ،جن کا چینی نام زوئی زی ہے ، چین میں پانچ سال سے مقیم ہے۔ وہ چینی زبان سیکھنے کے لئے چین آئے ہیں۔ زوئی زی کہتے ہیں کہ چینی زبان سیکھنے سے اس کے لئے ایک نئی دنیا کا دروازہ کھلا ہے۔ پانچ سال قبل جب وہ پہلی بار چین آیا تو یہاں کی سپر مارکیٹ میں مختلف قسم کے سامان کی مقدار بہت کم تھی۔ مثال کے طور پر سی فوڈ مہنگا تھا ۔حالیہ برسوں میں ، چین کی انٹرنیٹ معیشت میں بہت تیزی سے ترقی ہوئی ہے ، اور رسد میں تیزی آئی ہے۔ اب دنیا کے مختلف علاقوں سے آیا سی فوڈ چین کی سپر مارکیٹوں میں با آسانی دستیا ب ہے۔
زوئی زی چین کے جنوبی شہر چھنگ دو میں گزشتہ پانچ سالوں سے رہ رہا ہے۔ وہ کہتے ہیں وقت کے ساتھ ساتھ یہاں کی ٹریفک زیادہ باسہولت بنتی جارہی ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں ، سب وے لائنوں کی تعداد میں خوب اضافہ ہواہے ، اور شہر میں سفر کرنا زیادہ آسان ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے شہروں تک سفر کیلئے زیادہ تیز رفتار ریل سروس شروع کی گئی ہیں جو آس پاس کے شہروں تک کم وقت میں پہنچاتی ہیں۔ اس وقت ، چھنگ دو اور چھونگ چھنگ کے مابین "ایک گھنٹہ کا ٹریفک سرکل" بنایا جا رہاہے،جس سے ، چھنگ دو سے چھونگ چھنگ تک صرف ایک گھنٹہ لگے گا۔