آر ایم بی کی انٹرنیشنلائزیشن کی مستحکم رفتار "چین کے اعتماد" کا مظہر ،سی آر آئی کا تبصرہ

2020-08-17 14:59:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے عوامی بینک کی طرف سے حال ہی میں جاری کردہ "چینی کرنسی آر ایم بی کی انٹرنیشنلائزیشن رپورٹ 2020" سے پتہ چلتا ہے کہ رواں سال ، آر ایم بی کا سرحد پار استعمال کافی بڑھ گیا ہے۔کووڈ-۱۹ کے عالمی تجارت پر گہرے اثرات کے باوجود آر ایم بی کے سرحد پار استعمال میں خوب اضافہ ہوا ہے ۔ آر ایم بی کی انٹرنیشنلائزیشن کی مستحکم رفتار چینی معیشت کے مستحکم آپریشن پر عالمی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔

آر ایم بی سے متعلق اثاثوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت چین کے مالی کھلے پن اور ترقی کا نتیجہ ہے۔ بڑے بین الاقوامی اشاریوں میں چینی بانڈ اور اسٹاک کی بتدریج شمولیت کی وجہ سے ، بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے آر ایم بی اثاثوں میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔ صنعتی تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ عالمی معاشی اور مالی منظر نامے میں گہری تبدیلیاں ہورہی ہیں۔امریکی ڈالر پر بین الاقوامی ریزرو کرنسیوں کا ضرورت سے زیادہ انحصار ایک بہت بڑا نظامی مالی خطرہ ہے ، جس کی وجہ سے بین الاقوامی ریزرو کرنسیوں میں تنوع کا رجحان ناگزیر ہے۔ کووڈ-۱۹ کے اثرات کے باوجود ، چین کا معاشی استحکام اور طویل مدتی بہتری کا رجحان بدستور مضبوط ہے۔چین کے پاس مالی اور مالیاتی پالیسیوں کی ترتیب کے لئے کافی گنجائش موجود ہے ، زرمبادلہ کے کافی ذخائر اور بڑے خطرات کے مقابلے کی مضبوط صلاحیت کی وجہ سے ،آر ایم بی کی عالمگیریت کو مزید تقویت مل رہی ہے۔

قطع نظر اس بات کے کہ بین الاقوامی صورتحال میں کس طرح کی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں ، چین کے لئے سب سے اہم اپنا کام بطریق احسن جاری رکھنا ہے۔ سال کے دوسرے نصف حصے میں ، چین کی معاشی نمو برقرار رہے گی ، اور توقع ہے کہ سال بھر مثبت نمو برقرار رہےگی ، جو آر ایم بی کی شرح تبادلہ کی مضبوطی میں مددگارہو گی۔


شیئر

Related stories