شن جنگ شہر چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی طاقت کا مظہر۔سی آر آئی کا تبصرہ
اٹھارہ اگست کو شن جنگ شہر میں چینی خصوصیات کے حا مل سوشلزم کے مثالی علاقے کی تعمیر کے آغاز کو ایک سال مکمل ہوگیا۔ ایک دن قبل ہی شن جنگ شہر نے اعلان کیا کہ شن جنگ میں کل چھیالیس ہزار سے زیادہ 5 جی بیس اسٹیشن تعمیر کیے گئے ہیں اور 5 جی نیٹ ورکنگ کی کوریج مکمل ہو گئی ہے ،شن جنگ دنیا کا پہلا 5 جی شہر بن چکا ہے ۔
اس کے ساتھ ساتھ شن جنگ شہر خصوصی اقتصادی زون بننے کی 40 ویں سالگرہ منانے والا ہے۔ پچھلے 40 سالوں میں ، شن جنگ نے پیش قدمی کرتے ہوئے چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی راہ میں جانے کی کوشش کا اہم فریضہ سنبھال لیا ہے۔جس سے سرحدی علاقے میں واقع ایک پسماندہ زرعی کاؤنٹی ایک متحرک ، بین الاقوامی اور جدید شہر میں ترقی کر چکی ہے ۔آج ، شن جنگ چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے ڈیمونسٹریشن زون بنانے کے لئے جدوجہد کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ اکتوبر 2018 میں ، چین کے اعلی رہنماء شی جن پھنگ نے شن جنگ میں اعلان کیا کہ چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی نہیں رکے گی ، اور اس بات کی نشاندہی کی کہ "چین کے پاس ایک نیا اور بڑا معجزہ ہوگا جو دنیا کی سمت کا تعین کرے گا"۔ اگست 2019 میں ، "چینی خصوصیات کے ساتھ پائلٹ ڈیمونسٹریشن زون کی تعمیر کے لئے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی ریاستی کونسل کی طرف سے شن جنگ کی حمایت کیلئے ہدایات جاری کی گئیں۔ کہا جاسکتا ہے کہ شن جنگ کے ڈیمونسٹریشن زون کی تعمیر چین کی اصلاحات اور کھلے پن کو فروغ دینے کے لئے اعلی نقطہ اغاز ، اور اعلی اہداف کے حامل کھلے پن کا ٹھوس مظہر ہے۔