ڈیجیٹل معیشت کا چین میں روزگار کی فراہمی میں اہم کردار ، سی آر آئی کا تبصرہ

2020-08-20 19:56:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکہ کے سی این بی سی چینل نے حالیہ دنوں ایک مضمون شائع کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ وبا کے دوران آن لائن بزنس اور لائیو اسٹریم سمیت دیگر صنعتوں کی ترقی کو تیز تر بنایا گیا ہے اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبے میں کام کرنے والے چینیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

سی آر آئی نے اس حوالے سے ایک تبصرہ شائع کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ ڈیجیٹل معیشت میں روزگار کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے اور تنخواہ بھی قدرے بہتر ہے۔رپورٹ سے ظاہر ہے کہ دو ہزار اٹھارہ میں اس شعبے میں اوسط ماہانہ تنخواہ سات ہزار یوان سے زیادہ تھی۔ یہاں دیکھا جا سکتا ہے کہ حالیہ برسوں میں ای -کامرس ،اشتراکی معیشت سمیت صنعتوں کی تیز ترقی چین میں روزگار کی فراہمی کی اہم قوت بن چکی ہے۔اعدادوشمار سے ظاہر ہے کہ دو ہزار انیس میں جی ڈی بی کے اضافہ میں دیجیٹل معیشت کا تناسب سرسٹھ اعشاریہ سات فیصد تھا۔ دو ہزار انیس اور دو ہزار بیس میں چینی حکومت نے پیشوں کی اڑتیس نئی اقسام جاری کیں جن میں ڈیجیٹل معیشت سے تعلق رکھنے والے پیشوں کا حصہ پچاس فیصد سے زائد ہے۔ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو دیجیٹل معیشت مستقبل میں چینی معیشت کی ترقی کی کلیدی مرکزی قوت رہے گی اور روزگار کی فراہمی کا مضبوط ذریعے بھی بنے گی۔


شیئر

Related stories