اسٹیو بینن جیسے نام نہاد قابل احترام افراد کتنے گھناؤنے کاروبار کر رہے ہیں ؟ سی آرآئی کا تبصرہ

2020-08-21 17:00:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق بیس تاریخ کو وائٹ ہاوس کے سابق مشیر اسٹیو بینن کو امریکہ کی جنوبی سرحدی دیوار کے حوالے سے عطیات میں فراڈ میں ملوث ہونے کی وجہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اس سے ثابت ہوا ہے کہ امریکہ کے کچھ چین مخالف سیاستدان اپنے ذاتی مفادات کی خاطر اپنے ملک اور عوام کے مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق وائٹ ہاوس کے سابق مشیر اسٹیو بینن کو سیاسی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے بڑی مقدار پیسے کی ضرورت ہے ۔ہو سکتا ہے کہ انہوں نے اس کے لیے غیر قانونی طریقے سے دولت حاصل کی ہے ۔ امکان غالب ہے کہ ایسے لوگوں نے اپنے مذموم مقاصد کے لئے ملکی مفادات کو شدید نقصان پہنچایا ہو۔

اس کے ساتھ ساتھ امریکی عوام اور دنیا کے نیک دل عوام کو صاف صاف دیکھنا چاہیئے کہ اسٹیو بینن جیسے افراد سرد جنگ کی سوچ اجاگر کرتے ہوئے محاذ آرائی کو ہوا دے رہے ہیں ۔ ان کی سوچ میں امریکہ کے مفادات کا تحفظ شامل نہیں ہے۔ اس کے بر عکس ، انہوں نے چین کے خلاف کارروائیوں سے نفرت کواجاگر کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ اس کے دوران وہ اپنے ذاتی مفادات حاصل کر سکیں ۔ اگر چین سے متعلق پالیسی بناتے

ہوئے امریکی پالیسی ساز اسٹیو بینن جیسے افراد کی رائے پر غور کریں گے تو اس سے امریکہ اور امریکی عوام کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔


شیئر

Related stories