شن جن کی ترقی کی کامیابی کا راز : سی آر ائی کا تبصرہ
چھبیس اگست کو شن جن خصوصی اقتصادی زون کے قیام کی چالیسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ ماضی کا شن جن ماہی گیری کا ایک پسماندہ اور چھوٹا سا گاوں تھا جو گزشتہ چالیس برسوں میں زندگی سے بھرپور ، جدید بین الاقوامی شہر بن گیا ہے ۔ شروعات میں اس خطے کا جی ڈی پی بیس کروڑ یوآن سے بڑھ کر ستائیس کھرب یوآن تک جا پہنچا ہے ۔ برطانوی رسالے" اکانومسٹ " کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ، "دنیا میں 4000 سے زیادہ خصوصی معاشی زون ہیں اور 'شن جن معجزہ' کامیابی کا سب سے بڑا نمونہ ہے۔اصلاحات اور کھلے پن کی کھڑکی کی حیثیت سے"شن جن چین کی اتنی تیز رفتار ترقی کا راز کیا ہے ؟
تبصرے میں کہا گیا ہے کہ چالیس سالوں میں شن جن خصوصی اقتصادی زون نے مارکیٹ پر مبنی معاشی نظام میں اصلاحات لانے میں سبقت حاصل کی، سب سے پہلے سوشلسٹ منڈی کے اقتصادی نظا م کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی اور پورے چین میں منڈی کی معیشت کو آگے بڑھانے میں آزمائشی کردار ادا کیا ۔ شن جن کی ترقی میں سائنس و ٹیکنالوجی کا بھی اہم کردار ہے ۔ اس وقت شن جن نے چھیالیس ہزار سے زیادہ 5 جی بیس اسٹیشن بنائے ہیں ۔ اس کے نتیجے میں شن جن 5G آزاد نیٹ ورکنگ کی مکمل کوریج کے باعث دنیا کا پہلا 5 جی شہر بن گیا ہے۔
گزشتہ 40 سالوں کے دوران ، شن جن"خصوصی معاشی زون" کا کردار ادا کرتے ہوئے مارکیٹ اور قانونی بنیاد وں پر مبنی بین الاقوامی کاروباری ماحول پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے اور ترقی اس کے اعتماد کو مسلسل بڑھا رہی ہے۔