ساوتھ چائنا سی کے حوالے سے امریکہ کی ناکام سازش ، سی آر ائی کا تبصرہ

2020-08-27 20:24:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی وزارت تجارت نے چھبیس اگست کو اعلان کیا کہ وہ پابندی کی فہرست میں 24 چینی کمپنیوں کو اس بنیاد پر شامل کرے گی کہ ان کمپنیوں نے ساوتھ چائنا سی میں مصنوعی جزیروں کی تعمیر میں حصہ لیا تھا۔اسی دن ، امریکی محکمہ خارجہ نے ساوتھ چائنا سی میں جزیروں کی تعمیر میں شامل چینی شہریوں پر نام نہاد "ویزا پابندیاں" عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ امریکہ کی طرف سے چین کے داخلی امور میں مداخلت نیز بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کا تازہ ترین عمل ہے۔ چین بالادستی کے اس عمل کے خلاف ضروری جوابی اقدامات کرے گا اور پوری طرح سے اپنی خودمختاری ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا دفاع کرے گا۔

دنیا نے دیکھا ہے کہ موجودہ امریکی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ، امریکہ نے بحیرہ جنوبی چین میں 20 سے زیادہ نام نہاد "آزادجہاز رانی "کےآپریشن کیے ہیں۔رواں سال کے آغاز سے ، امریکی فوجی طیاروں نے بحیرہ جنوبی چین میں 3،000 کے قریب پروازیں کیں ۔خاص طور پر حال ہی میں ، امریکہ نے دو طیارہ بردار بحری جہازوں کو بحیرہ جنوبی چین میں نام نہاد فوجی مشقیں کرنے کے لیے بھیجا اور اپنے اتحاد یوں کی اس نام نہاد " آزاد جہاز رانی " کی سرگرمی میں شرکت کی حوصلہ افزائی کی ۔امریکی سیاست دانوں کا "جیو پولیٹیکل" مقصد ہے کہ مصنوعی علاقائی تناؤ پیدا کیاجائے، چین اور ہمسایہ ممالک کے مابین تعلقات کو بھڑکایا جائے اور "ہند بحر الکاہل کی حکمت عملی" کی راہ ہموار کی جائے۔

امن کی تلاش اور تعاون کا حصول علاقائی ممالک کی ایک مثبت ، متفقہ رائے بن گیا ہے اور تمام فریقوں کے مشترکہ مفادات کے مطابق ہے۔اس وقت ، خطے کے ممالک کی مشترکہ کوششوں سے ، ساوتھ چائنا سی کی صورتحال مجموعی طور پر مستحکم ہے۔ چین پرامن ترقی پر زور دیتا ہے ،وہ کوئی ایسا کڑوا گھونٹ نہیں بھرے گا جس سے اس کی خودمختاری ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو نقصان پہنچے۔


شیئر

Related stories