چینی فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے اور چینی معیشت کی تیزرفتار بحالی سےعالمگیر مضبوط اعتماد سازی کو فروغ ملے گا، شعبہ اردو کا تبصرہ

2020-08-30 14:59:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین میں وبا کی روک تھام اور کنٹرول کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے اور صارفین کا مارکیٹ پر اعتماد فروغ پا رہا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ چینی سینما گھروں کی باکس آفس کارکردگی بھی مزید نمایاں ہو چکی ہے۔ پچیس اگست کو "چینی ویلنٹائن ڈے "کے موقع پر باکس آفس کی مجموعی مالیت 500 ملین یوان سے زائد رہی ۔ یہ امر قابل زکر ہے کہ صرف سینتیس روز قبل سینما گھروں کی بحالی کے پہلے روز کی نسبت اس مالیت میں سو گنا سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ اسے چینی فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد پہلی بڑی کامیابی قرار دیا جا سکتا ہے۔ تاحال چین بھر میں بحال ہونے والے سنیما گھروں کی تعداد نو ہزار پانچ سو بارہ تک جاپہنچی ہے جبکہ بحالی کی مجموعی شرح اٹھاسی فیصد ہو چکی ہے۔

سینما گھروں میں انسداد وبا کےمعمول کے اقدامات پر عمل درآمد کے سینتیس روز بعد، اب سینما گھر اور شائقین "رن ان پیریڈ" گزار چکے ہیں اور فلم بینی کے حوالے سے شائقین کے اعتماد میں بھی بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ چینی فلم اندسٹری کی صورتحال میں بہتری اپنی جگہ مگر دوسری جانب بعض ممالک کے سینما گھر اس حوالے سے اتنے خوش قسمت ثابت نہیں ہوئے ہیں اور مارکیٹ بحالی کے امکانات کہیں نظر نہیں آتے ہیں۔ امریکی میڈیا "سی این بی سی" نے پچیس تاریخ کو خبر دی کہ " امریکی باکس آفس کی بحالی کا موازنہ چین سے نہیں کیا جاسکتا ہے۔ چینی باکس آفس کی تیزی سے بحالی بڑی حد تک وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے نتائج کی وجہ سے ہے۔" سی این این کی ایک رپورٹ میں تشویش کا اظہار کیا گیا کہ "سینما گھر دوبارہ کھل رہے ہیں ، لیکن کیا کوئی ٹکٹ خریدے گا؟"

درحقیقت چینی باکس آفس کی بحالی اقتصادی بحالی کا ایک جزو ہے۔ فلم انڈسٹری کا مستقبل پُرجوش اور روشن ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، چین کی معیشت کا مستقبل بھی پر امید ہے۔ چینی معیشت کی پائیدار اور مستحکم بحالی سے دنیا کو بھی ایک مضبوط اعتماد ملا ہے۔ چوبیس تاریخ کو امریکی میڈیا وال اسٹریٹ جرنل نے ایک مضمون شائع کیا جس میں وبا کے بعد کے عرصے میں چین کی مضبوط معاشی بحالی کو اجاگر کیا گیا ہے۔اس مضمون میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا کے بہت سارے ممالک کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں ، چین کی اقتصادی بحالی کی رفتار میں اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث چینی اور امریکی معیشت کے درمیان موجود خلیج مزید کم ہو سکتی ہے۔

شائقین واپس آ چکے ہیں ، اور چینی معیشت بھی مضبوطی سے بحال ہو رہی ہے ۔ 2020 کے مشکل لمحات بھی بلا آخر گزر ہی جائیں گے۔


شیئر

Related stories