قدرتی وسائل قومی ترقی کی قوت حیات، سی آر آئی اردو کا تبصرہ

2020-09-01 14:56:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اس وقت دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی، خشک سالی، بنجر پن، اچانک بارشوں،نباتاتی تنوع میں کمی اور بعض جانداروں کی نسل کے خاتمے جیسے سنجیدہ مسائل کا سامنا ہے اور ان مسائل کے حل کے لئے پوری انسانیت کا باہم متحدہ ہونا ضروری ہے۔ قدرتی وسائل بنی نوع انسانی کو ورثے میں ملنے والی مشترکہ دولت ہیں۔ ان کی قدر کرنے ، ان میں مزید اضافہ کرنے اور ان کو باحفاظت آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کے لئے ہمیں اپنی پوری طاقت سے کام کرنا ہوگا۔

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ہمیشہ قدرتی وسائل کے تحفظ پر زور دیا ہے۔ قدرتی وسائل کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے انہوں نے"صاف دریا چاندی کے دریا اور سرسبز پہاڑ سونے کے پہاڑ" کا تصور پیش کیا۔وہ ہمیشہ قدرتی وسائل کی حفاظت اور ترقی پر زور دیتے ہیں۔ پیر کے روزدریائے زرد کے آبی وسائل کے انتہائی اور مؤثر استعمال کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریائے زرد کے طاس میں ماحول کو بہتر بنانے کے لیے قدرتی قوانین کا احترام کرنا اور مقامی حالات کے مطابق اہداف طے کرکے اقدامات اختیار کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے رہنمائی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ دریائے زرد کے ماحول کو بہتر بنائیں، آبی وسائل کی تقسیم کے طریقہ کار کو بہتر بنائیں ، پورے طاس کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو یقنی بنائیں ، لوگوں کی زندگیاں بہتر بنائیں اور دریائے زرد ثقافتی ترقی کو فروغ دیں۔

دریائے زرد کا طاس چین کی معاشی اور معاشرتی ترقی اور ماحولیاتی سلامتی میں بہت اہم مقام رکھتا ہے۔ دریائے زرد 5464 کلومیٹر طویل چین کا دوسرا بڑا دریا ہے یہ 9 صوبوں اور خطوں کو سیراب کرتا ہے۔ دریائے زرد کے طاس کی آبادی سال 2018 کے اختتام تک 420 ملین تھی جو چین کی کل آبادی کا 30.3 فیصد بنتا ہے۔ اس خطے کا جی ڈی پی 23.9 ٹریلین یوآن ہے جو ملکی جی ڈی پی کا 26.5 فیصد بنتا ہے۔دریائے زرد اور اس کے طاس کا علاقہ چین میں قدرتی ماحول کے تحفظ میں اہم مقام رکھتا ہے۔ اس کا طاس چین کا اہم اقتصادی علاقہ ہے۔ غربت کے خلاف جنگ جیتنے میں اس علاقے کا مرکزی کردار ہے۔

آبی وسائل کا درست تحفظ اور انتظام انسانی حیات اور زرعی معیشت کے لئے ناگزیر ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق 2025 تک دنیا کی دو تہائی آبادی پانی کی کمی کا شکار ہو گی، سال 2030 تک پانی کی کمی کے باعث 70 کروڑ افراد ہجرت پر مجبور ہو جائیں گے۔ نوے فیصد قدرتی آفات کا تعلق پانی سے ہے۔ ترقی پزیر ممالک میں 80 فیصد بیماریاں پانی سے متعلق ہیں۔ ترقی پزیر ممالک میں 50 فیصد پانی زمین میں سرایت کر کے ضائع ہو جاتا ہے۔

چینی حکومت اور قائدین کو اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ قدرتی وسائل کسی بھی قوم کی ترقی کی قوت حیات ہیں لہذا قدرتی وسائل کے تحفظ پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے۔


شیئر

Related stories