امریکی سیاستدان تاریخ کے درست دھارے اور حقائق کا احترام کریں ، سی آر آئی کا تبصرہ
چینی عوام کی جاپانی جارحیت اور فاشزم کے خلاف عالمی جنگ میں فتح کی 75 ویں سالگرہ تین ستمبر کو منائی جا رہی ہے۔متعدد تجزیہ نگاروں کے مطابق فاشزم کے خلاف عالمی جنگ میں فتح ، عالمی اتحادوتعاون کا نتیجہ ہے۔75 برسوں بعد ، رواں سال کووڈ-۱۹ کی اچانک وبا دوسری عالمی جنگ کے بعد بین لاقوامی برداری کو درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے۔ تاہم اس وبائی صورتحال میں بھی موجودہ ٹرمپ انتظامیہ فاشزم کے خلاف عالمی جنگ سے سبق نہ سیکھتے ہوئے غلط سمت پر گامزن ہے۔جسے عالمی برادری نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مائیک پومپیو سمیت کئی امریکی سیاستدانوں نے متعدد غلطیوں کا ارتکاب کیا ہے اور تعاون و اتحاد کے اصول کے برعکس کام کیا۔وبا کے تناظر میں اتحاد و تعاون واحد راستہ ہے۔تاہم امریکی سیاستدان اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے، دوسرے ممالک کو بدنام کرنے اور ویکسین کی تحقیق اور اس کے استعمال سے متعلق مقابلہ بازی میں مصروف ہیں۔ ایے عناصر یک طرفہ پسندی پر عمل پیرا ہیں۔
علاوازیں امریکی سیاستدان عالمی برادری کی پرامن ترقی کی امنگوں کے برعکس چین کو خطرہ قرار دیتے ہوئے مسلسل غلط بیانی کر رہے ہیں اور چین کے خلاف ایک نئی سرد جنگ پر زور دے رہے ہیں۔بعض امریکی سیاستدان بالادست نظریات پر عمل پیرا ہیں اور ایسے تمام عالمی اصولوں کو مسلسل نظرانداز کیا جاتا ہے جو اُن کے مفادات کے خلاف ہیں۔
چین اور امریکہ کے درمیان تنازعات درحقیقت کثیرالجہتی اور یک طرفہ پسندی کے درمیان جنگ ہے۔امریکی سیاستدان اپنے مفادات کے لیے انسانی تاریخ کی غلط سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔اس وقت لازم ہے کہ مختلف ممالک کو اقوام متحدہ کی مرکزی حیثیت سے ایک ساتھ مل کر عالمی نظام کا تحفظ کرنا چاہیے تاکہ امن و ترقی کو آگے بڑھایا جا سکے۔