سنکیانگ کی آبادی کے بارے میں امریکی سیاستدان غلط بیانی اور جھوٹے دعووں کا سہارا لے رہے ہیں ، آر آئی کا تبصرہ

2020-09-03 20:39:09
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سنکیانگ ترقیاتی تحقیقی مرکز نے تین تاریخ کو "سنکیانگ میں ویغور آبادی کے حوالے سے بیرونی قیاس آرائی پر مبنی تحقیقی رپورٹ" شائع کی۔ رپورٹ میں سنکیانگ میں ویغور آبادی سے متعلق امور کی وضاحت کی گئی ہے اور سنکیانگ میں ویغور آبادی اور خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں کچھ امریکی سیاستدانوں کے جھوٹے بیانات اور افواہ سازی کو مسترد کیا گیا ہے۔

یکم ستمبر کو ، سنکیانگ سے متعلق ایک اچھی خبر موصول ہوئی کہ انسداد وبا کے اقدامات میں بناء کسی نرمی کے سنکیانگ بھر میں پیداواری سرگرمیاں اور معمولات زندگی بحال ہو چکے ہیں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کی زندگی اور صحت پر مبنی چینی حکومت کے انسدادی اقدامات کے خاطر خواہ مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنکیانگ جانے والے سیاحوں کی پہلی کھیپ روانہ ہو چکی ہے۔چین سنکیانگ کے امور پر توجہ دینے والی ان تمام شخصیات کا خیرمقدم کرتا ہے کہ وہ سنکیانگ کی سیر کریں اور وہاں کے حقیقی حالات کا عینی مشاہدہ کر سکیں ۔امید ہے کہ سنکیانگ سے وابستہ جھوٹے بیانات ضرور بے نقاب ہوں گے۔


شیئر

Related stories