کوئی بھی طاقت چینی قوم کی عظیم نشاۃ الثانیہ کے نصب العین کی جانب پیش قدمی نہیں روک سکتی ہے ۔ سی آر آئی کا تبصرہ
چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نےتین تاریخ کو جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فاشزم کے خلاف عالمی جنگ کی فتح کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ میں منعقدہ ایک سمپوزیم سے خطاب میں اس جنگ کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا ، اور پانچ غیر متزلزل نکات کی وضاحت سے چینی قوم کی عظیم نشاۃ الثانیہ کے نصب العین کی سمت متعین کی۔ جناب شی کی جانب سے چینی عوام کی ترقیاتی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والی تمام قوتوں کو ایک مضبوط انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
صدر شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں جن پانچ غیر متزلزل نکات کا زکر کیا ، اُن میں "چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت پر اتفاق" ، "چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی راہ پر گامزن رہنا" ، "عوام کی مرکزی حیثیت پر قائم رہنا" ، "جدوجہد کے جذبے پر عمل پیرا رہنا ،" اور "" پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہنا "شامل ہیں۔ یہ نہ صرف چین کی غیر معمولی ترقیاتی کامیابیوں کا ایک اہم سبب ہے ، بلکہ آگے بڑھنے کے لیے عملی رہنمائی بھی ہے ،جو موجودہ صورتحال میں چین کے اعلی رہنماؤں کی گہری بصیرت اور اسٹریٹجک عزم کی عکاسی ہے۔
شی جن پھنگ کا خطاب نہ صرف بالاست قوتوں سے ٹکرانے ،اصولوں کی پیروی اور امن و ترقی کے تحفظ کے لیے پختہ رویوں کا واضح مظہر ہے ، بلکہ اُن کی جانب سے ایک مرتبہ پھر چینی قوم کی نشاۃ الثانیہ کے عمل میں خلل ڈالنے والی قوتوں کو سختی سے خبردار کیا گیا ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی عوام نہ تو خود جارحیت پر یقین رکھتے ہیں اور نہ ہی جارح قوتوں سے خوفزدہ ہیں۔ کوئی بھی قوت چینی قوم کی نشاۃ الثانیہ کے تاریخی اقدام کو نہیں روک سکتی ہے!