چین کی مالیاتی منڈی غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش کیوں ہے ،سی آر آئی کا تبصرہ

2020-09-07 18:14:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اس وقت چین کے دو ہزار بیس عالمی خدماتی تجارتی میلے میں ڈیڑھ سو سے زائد مالیاتی ادارے شرکت کر رہے ہیں جن میں یو بی ایس اور مورگن سٹینلے جیسے چوٹی کے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سمیت تینتالیس غیرملکی مالیاتی ادارے شامل ہیں۔اس سے چین کی مالیاتی منڈی پر عالمی اعتماد اور توقعات کا خوب اظہار ہوتاہے۔

تجزیہ نگاروں کے خیال میں اس اعتماد اور توقعات کی بنیاد چینی معیشت کی مضبوطی اور خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت ہے۔اس کے علاوہ ،مالیاتی منڈی میں چین کے جاری کردہ سلسلہ وار کھلے پن کے اقدامات بھی غیرملکی مالیاتی اداروں کے چین پر اعتماد کا منبع ہے۔

ادارہ برائے بین الاقوامی اقتصادیات دی پیٹرسن انسٹیٹوٹ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق چین میں مالیاتی خدماتی منڈی کا کل حجم 47 ٹریلین امریکی ڈالر بنتا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ چین کی مالیاتی منڈی غیرملکی کمپنیوں کے لیے پرکشش ہے۔

چین کی مالیاتی منڈی کا دوسرے ممالک کے لیے کھلنے کاعمل جاری رہے گا جس سے چین نیز دنیا کا مالیاتی شعبہ مزید رواں دواں ہوگا اور اصل معیشت کے لیے بہتر خدمات فراہم کی جا سسکیں گی۔اسی طرح ،کھلے پن پر مبنی چین کی مالیاتی منڈی عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کی بحالی ،باہمی مفادات پر مبنی عالمی معیشت کی تشکیل کے لیے بھی سودمند ہوگی۔


شیئر

Related stories