چین کی جانب سے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے چین۔پاک تعلقات کے حوالے سے مثبت بیانات کی پزیرائی

2020-09-08 09:43:21
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے سات تاریخ کو پریس کانفرنس کے دوران چین۔پاک تعلقات کے حوالے سے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے مثبت بیانات کو بھرپور سراہا۔

ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان چاروں موسموں کے اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں اور ہمیشہ ایک دوسرے پر اعتماد اور حمایت کرتے ہیں۔ رواں برس چین۔پاک تعلقات نے کامیابی سے وبا کی آزمائش کا سامنا کیا ہے جس سے باہمی اعتماد کو تقویت ملی ہے ، تعاون اور دوستی کو مزید مضبوطی حاصل ہوئی ہے ۔بالخصوص اقتصادی راہداری بیورو کے قیام کے بعد سے ، "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کے ایک اہم پائلٹ منصوبے اور چین۔پاک تعاون کے مثالی منصوبے کے طور پر ، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر میں "نئی مثبت پیش رفت" ہوئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ چین اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے ، جس سے نئے دور میں چین ۔پاک ہم نصیب معاشرہ تشکیل پائے گا اور دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔


شیئر

Related stories