چین کا پاکستان میں سیلاب کے باعث نقصانات پر اظہار ہمدردی

2020-09-08 10:29:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے حال ہی میں اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے نام ایک پیغام بھیجا جس میں انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں یہ جان کر تشویش اور دکھ ہوا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔جناب وانگ ای نے سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور متاثرہ علاقوں کے عوام سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستانی حکومت کی قیادت میں پاکستانی عوام جلد اس آفت پر قاپو پا لیں گے اور اپنے گھروں کی تعمیر نو کر سکیں گے۔


شیئر

Related stories