کووڈ-۱۹ وبا سے لڑنے کی روح چینی عوام کے مشکلات پر قابو پانے کی طاقتور قوت محرکہ ہے ،سی آر آئی کا تبصرہ

2020-09-08 20:08:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی حکومت کی جانب سے کووڈ-۱۹ کے خلاف جنگ میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات کے لئے آٹھ تاریخ کو بیجنگ میں تقریب تقسیم اعزازات کا انعقاد کیا گیا ۔ملک کے اعلی رہنماء شی جن پھنگ نے نمایاں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات کو قومی تمغے اور قومی اعزازات سے نوازا اور اہم خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ کووڈ-۱۹ سے لڑنے کے دوران چینی عوام اور چینی قوم نے زندگیوں کو ترجیح دینے ،ملک میں اتحاد قائم رکھنے ،دوسروں کے لیے خدمات سرانجام دینے،سائنس کا احترام کرنے اور مشترکہ مستقبل پر مبنی عظیم روح کا مظاہرہ کیا ۔یہ روح چینی عوام کے مشکلات پر قابو پانے کی طاقتور قوت محرکہ بھی ہے۔

چینی صدر نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ انسانی زندگی سب سے قیمتی ہے۔ لوگوں کی جان کے تحفظ کی ذمہ داری ، چینی کمیونسٹ پارٹی کو ہر قیمت پراداکرنی چاہئے ۔

اتحاد وبا کے خلاف سب سے مضبوط ہتھیار ہے۔وبا سے لڑنے میں چینی عوام کا اتحاد متاثرکن ہے۔چالیس ہزار سے زائد طبی کارکنان وو ہان کی مدد کے لیے گئے،چالیس لاکھ سے زائد کمیونیٹیز کے کارکن دن رات محنت کرتے رہے۔ اس ضمن میں سائنسدانوں،کوریئر پرسنز ،مذدوروں،رضاکاروں سمیت مختلف حلقوں کے افراد نے بھرپور خدمات سرانجام دی ہیں۔اسی اتحاد کی بدولت چین نے تین ماہ کے اندر وبا کے کنٹرول میں اہم پیش رفت حاصل کی اور اقتصادی بحالی میں دنیا کے صف اول کی اہم معیشت بنی۔مزید یہ کہ چینی عوام دوسرے ممالک کے عوام کے لیے بھی مدد فراہم کرتے رہے ہیں۔

ماضی کا جائزہ لینے سے پتہ چلتاہے کہ چینی عوام نے ہرقسم کی مشکلات میں مواقع تلاش کیے ہیں ۔ دنیا کی تبدیل ہوتی صورتحال کے تناظر میں چین وبا سے لڑنے میں تشکیل پانے والی روح کی بنیاد پر اپنے ترقیاتی اہداف کو پورا کرنے کے لیے بھرپور کوشش کرے گا۔

شیئر

Related stories