مائک پومپیو"کلین نیٹ ورک" کی آڑ میں امریکہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں ، سی آر آئی کا تبصرہ

2020-09-09 20:32:40
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو ان دنوں نام نہاد "کلین نیٹ ورک" منصوبے کا بڑا پر چار کر رہے ہیں ۔اس کے پیچھے انتخابی سیاست کے حقیقی عوامل کے علاوہ تکنیکی جنگ کو اپ گریڈ کرکے چین کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے کی سازش بھی ہے۔

نام نہاد "کلین نیٹ ورک" منصوبہ امریکہ کی ڈیجیٹل تحفظ پسندی کے سوا کچھ نہیں ہے ، اور یہ اس کے تسلط کی سوچ کی پیداوار ہے۔ پومپیو جیسے عناصر نے چینی ڈیجیٹل کمپنیوں پر بے بنیاد الزامات لگائے یہاں تک کہ ریاستی طاقت کے ذریعےمتعلقہ کمپنیوں کو امریکہ میں اپنے کاروبار فروخت کرنے پر مجبور کیا ۔یہ ایک کھلی ڈکیتی ہے۔ اگر وہ اس پر مصر رہتا ہے تو ، یہ عالمی ڈیجیٹل تعاون اور ترقی میں سنجیدہ مداخلت اور رکاوٹ بنے گی۔ اس سے امریکی معاشرے کو بھی متعدد نقصانات پہنچیں گے۔

سب سے پہلے ، بلا شبہ امریکہ کی جانب سے چینی کمپنیوں پر پابندی براہ راست امریکی صارفین کے مفادات کو نقصان پہنچائے گی۔

دوسری بات ، چینی کمپنیوں پر امریکی حکومت کا "سیاسی ظلم و ستم" امریکہ میں سرمایہ کاری کرنے والے تمام ممالک کے اعتماد کو متزلزل کردے گا اور امریکی مارکیٹ سے دور رہنے کے عمل کو تیز کرے گا۔ اس کے علاوہ ، امریکہ حریفوں کو دبانے کے لئے بے بیہودہ ذرائع کا استعمال کرتا ہے ، منڈی کی معیشت کے اصولوں کو پامال کرتا ہے ، اور منصفانہ مسابقت کے اصول کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتا ہے ، جو لامحالہ امریکی معیشت کی مسابقت کو کمزور کردے گا۔


شیئر

Related stories