عالمی خدماتی تجارتی میلے سے چین کے کھلے پن کا اظہار ، سی آر آئی کا تبصرہ

2020-09-10 20:35:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دو ہزار بیس کے لیے چین کا بین الاقوامی خدماتی تجارتی میلہ نو ستمبر کو اختتام پذیر ہوا جس کے نمایاں نتائج برآمد ہوئے اور چینی منڈی کی وسیع گنجائش اور پرکشش قوت کا مظاہر ہ ہو ا۔

ایک سو اڑتالیس ممالک اور علاقوں سے آنے والی عالمی تنظیموں ،متعلقہ اداروں اور بائیس ہزار سے زائد کمپنیوں نے آن لائن یا آف لائن اس میلے میں شرکت کی۔

اس کے علاوہ ، یہ میلہ جدت کاری سے بھر پور تھا۔نمائش گاہ میں وی آر ڈرائونگ،فائیو جی ،روبوٹ وغیرہ دکھائے گئے ۔ترسٹھ کمپنیوں یا اداروں نے اس میلے میں جدید ترین تحقیقاتی نتائج اور پیداوار کی نمائش کی ۔اس کے علاوہ اس میلے کے انعقاد سے اعتماد کا اشارہ دیا گیا ہے۔اور مزید اہم بات یہ ہے کہ یہ مواقع سے بھر پور میلہ تھا ۔کووڈ-۱۹ وبا کے تنا ظر میں اس میلے نے عالمی خدماتی تجارت کے فروغ اور عالمی اقتصادی بحالی کے لیے بھرپور قوت محرکہ فراہم کی ہے۔


شیئر

Related stories