چین امریکہ تعلقات کی بنیاد کو تباہ کرنے والے پومپیو امریکہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں ، سی آر آئی کا تبصرہ

2020-09-10 20:37:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

"مجھے امید ہے کہ رواں سال کے اختتام سے قبل امریکہ کے اندر تمام کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ بند ہوجائیں گے!" ستمبر 2020 میں ، موجودہ امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے چین امریکہ ثقافتی تبادلے کے حوالے سے یہ بیان دیا ۔ انہوں نے دھمکی دی کہ آئندہ ہفتوں اور مہینوں میں چینی طلبا کے امریکہ جانے پر مزید پابندیاں متعارف کرائی جائیں گی۔

انتخابی سال کے دوران ، پومپیو جیسے افراد چین اور امریکہ کے مابین انسانیت کے تبادلے کے میدان پر دیوانہ وار وار کر رہے ہیں۔یہ لوگ امریکہ میں آنے والے ہر چینی کو "جاسوس" کے طور پر پیش کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔ ان کا مقصد اصل تنازعات سے لوگوں کی توجہ منتقل کرنا اور انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لئے عوامیت پسندی کو ہوا دینا ہے۔ اس سے امریکہ میں چین کی بڑھتی ہوئی جامع قومی طاقت کا سامنا کرنے والے کچھ انتہائی قدامت پسندوں اور سخت گیروں کی بے چینی اور گھبراہٹ کا بھی اظہار ہوتا ہے۔

چین اور امریکہ کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کے 41 برسوں میں ، عوام سے عوام اور ثقافتی تبادلوں نے چین اور امریکہ کے عوام کے مابین باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے اور چین۔امریکہ تعلقات کی مستحکم ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ امر افسوسناک ہے کہ چینی اور امریکی عوام کے مابین محبت کے بہاؤ کو پومپیو اور ان جیسے لوگ بے رحمی سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہ لوگ سرد جنگ کی ذہنیت رکھتے ہیں ، اور اپنےذاتی مفادات کے لئے دونوں ممالک کے عوام کی مرضی کے خلاف اور موجودہ عہد کے رجحان کے خلاف چال چل رہے ہیں ، جس کی امریکہ کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

کھلا پن ترقی لاتا ہے ، اور بند پن لامحالہ پیچھے لے جاتا ہے۔ یہ انسانی تاریخ کی ترقی کا ناگزیر قانون ہے۔ کھلے پن ، جامعیت اور تنوع کے احترام کے اقدار ختم ہونے سے امریکہ کا زوال ناگزیر ہوگا۔


شیئر

Related stories