امریکی سیاست دانوں کا ایک اور جھوٹ بے نقاب.سی آئی کا تبصرہ

2020-09-18 10:01:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سترہ تاریخ کو ، چینی حکومت نے "سنکیانگ میں روزگار کی ضمانت" کے عنوان سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا ، جس میں تفصیلی اعداد و شمار اور ٹھوس حقا ئق سے واضح کیا گیا ہے کہ سنکیانگ میں روزگار فراہم کرنے کی پالیسیاں قانون کے مطابق مقامی عوام کی خواہش کے مطابق ان کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرتی ہیں ، اور بین الاقوامی لیبر قوانیں اور انسانی حقوق کے معیارات پر فعال طور پر عمل درآمد کرتے ہوئے سنکیانگ کے لوگوں کے لئے بہتر زندگی تخلیق کرتی ہیں اور بڑی حد تک مقامی لوگوں کے روزگار کے حق کی ضمانت دیتی ہیں ۔

حالیہ کچھ دنوں سے ، نظریاتی تعصب اور ملک کے اندر انتخابی دباؤ کی بنیاد پر ، کچھ امریکی سیاست دان سنکیانگ میں نام نہاد "جبری مزدوری" کے جھوٹ کو ہوا د ے رہے ہیں۔چینی حکومت کے مزکورہ وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سنکیانگ کے غربت زدہ علاقوں میں روزگار سے متعلق امدادی پالیسیوں کے سلسلے میں ، چینی حکومت کا سب سے بنیادی اصول عوام کی خواہشات کا احترام کرنا اور جبری مزدوری کو روکنا اور اس کو ختم کرنا ہے۔ روزگار عوام کی زندگی سے تعلق رکھنے والا سب سےاہم امر ہے۔ سنکیانگ میں روزگار کی پالیسیوں کے نفاذ سے ہی سنکیانگ کے لوگوں کی معیار زندگی میں بتدریج بہتری آئی ہے ، اور ان کی خوشحالی کا احساس مضبوط تر ہوتا گیا ہے۔

تاہم ، کچھ امریکی سیاست دانوں نے سنکیانگ کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے کی جانے والی زبردست کوششوں کو نظرانداز کرتے ہوئے دوہرامعیار اپناتے ہوئے چینی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کی جانے والی کوششوں کو بدنام کرنے اور انہیں ظالمانہ روش کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ وہ دعوی کرتے ہیں کہ ان کی باتیں سنکیانگ کے عوام کے حق میں ہے، دوسری طرف وہ سنکیانگ کی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کررہے ہیں جس کی وجہ سے سنکیانگ کے لوگ روزگار کے مواقع سے محروم ہو رہے ہیں۔ ان کا متضاد رویہ ظاہر کرتا ہے کہ یہی منافق امریکی سیاستدان ہی سنکیانگ کے انسانی حقوق کو پامال کررہے ہیں!


شیئر

Related stories