رشکئی خصوصی زون چین پاکستان صنعتی تعاون کو فروغ دے گی۔پاکستان میں چینی اقتصادی اور تجارتی کونسلر وانگ جی ہوا

2020-09-20 16:47:57
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں ، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فریم ورک کے تحت پہلےخصوصی اقتصادی زون پروجیکٹ "رشکئی خصوصی اقتصادی زون "کے ترقیاتی معاہدے پر دستخط کی تقریب پاکستان کے وزیر اعظم ہاوس میں منعقد ہوئی۔اس خصوصی معاشی زون نے چین اور پاکستان کی حکومتوں اور کاروباری اداروں کی بے حد توجہ حاصل کی ہے۔ پاکستان میں چینی سفارت خانے کے معاشی اور تجارتی کونسلر وانگ جی ہوا نے ۱۸ تاریخ کو چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ رشکئی خصوصی اقتصادی زون کی تکمیل کے بعد ،اس ترقیاتی پارک میں داخل ہونے والے کاروباری اداروں کو بہت زیادہ ترجیحی پالیسیاں دی جائیں گی ۔یہ منصوبہ دونوں ممالک کے اقتصادی و تجارتی تعاون کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔

وانگ جی ہوا نے مزید کہا کہ خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر مقامی معاشی ترقی کو فروغ دینے میں واضح کردار ادا کرے گی اور مقامی لوگوں کو روزگار کے زیادہ مواقع میسر ہوں گے، حکومت کی ٹیکس آمدنی میں اضافہ ہوگا ،پاکستانی برآمدات کو بڑھایا جائےگا اور زرمبادلہ کی آمدنی میں بھی شاندار اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

وانگ جی ہوا نے خصوصی اقتصادی زون کی اہمیت کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے یہ پاکستان کی معاشی ترقی کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ دوسرا ، اس خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر سے چین اور پاکستان کی صلاحیتوں اور ترجیحی وسائل کو پوری طرح بروئے کار لایا جا سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ ، خصوصی اقتصادی زون کی ترقی سے پاکستان اور خطے کی مشترکہ ترقی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔


شیئر

Related stories