چین اقوام متحدہ کا مضبوط ترین ستون ہے۔پاکستانی تھنک ٹینک سکالر

2020-09-20 16:58:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی اسکالر نے کہا کہ چین ہمیشہ سے ہی اقوام متحدہ کا مضبوط ترین ستون رہا ہے۔ اس سال اقوام متحدہ کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ بنی نوع انسان کے حالات زندگی کو بہتر بنانے اور عالمی امن ، استحکام اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے ۔چین اقوام متحدہ کا ایک بانی رکن اور ہمیشہ سے مضبوط ترین ستون رہا ہے۔یہ ملک ناصرف تیزی سے ترقی کررہاہےبلکہ بین الاقوامی انسان دوست جذبے کا حامل رہنما بھی ثابت ہوا ہے۔

حالیہ برسوں میں ، کچھ مغربی سیاستدانوں کے باعث ، یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی میں اضافہ ہوا ہے ۔خاص طور پر اس سال ، دنیا کو کووڈ-۱۹ کی وبا کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں ، چین نے نا صرف اپنے ہی ملک کے لوگوں کو علاج معالجے کے لیے مالی اعانت فراہم کی ، بلکہ ہمسایہ ممالک اور دنیا کے دیگر کئی ممالک اور تنظیموں کی مدد کی۔ چین ایک عالمی رہنما بن گیا ہے اور چین نے ایک بڑے ملک کا ذمہ دارانہ کردار نبھایا ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کا جو تصور پیش کیا ہے، ایک بصیرت افروز نظریہ ہے۔

شیئر

Related stories