چین پر قابو پانے کے لیے تائیوان کا استعمال کرنے کی امریکی حکمت عملی ناکام ہو گی ،سی آر آئی کا تبصرہ

2020-09-21 19:32:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں ، امریکی نائب وزیر خارجہ کیتھ کریچ نے"چین کے تائیوان علاقے" کا دورہ کیا۔ رواں سال میں یہ دوسری مرتبہ ہے کہ امریکہ نے اپنے اعلی سطحی عہدیدار کو تائیوان کا دورہ کرنے کے لیے بھیجا ہے۔ یہ ناصرف ایک چین کے اصول اور چین-امریکہ کے تین مشترکہ اعلانات کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ چین اور امریکہ کے تعلقات اور آبنائےتائیوان کے امن و استحکام کو اس سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

کچھ امریکی سیاستدان داخلی تنازعات سےتوجہ ہٹانے ، سیاسی مفادات حاصل کرنے اور چین کی ترقی پر قابو پانے کے لیے "تائیوان کی آزادی"کا نعرہ لگانے والوں کے ساتھ مل کر ساز باز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن 1.4ارب چینی عوام انہیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،چین کے اتحاد کا تاریخی رجحان رک نہیں سکتا ، اور امریکی سیاستدانوں کی "چین کو قابو کرنے کے لیے تائیوان کو استعمال کرنے" کی کوشش ضرور ناکام ہوگی ۔


شیئر

Related stories