اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے چینی صدر کے خطاب نے ذہن پر گہرے نقوش چھوڑے ، پاکستانی دانشور شفقت منیر

2020-09-24 19:01:57
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ کی پچھترویں سربراہی کانفرنس اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی عام بحث سے چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے خطابات پاکستان میں توجہ کا مرکز بن گئےہیں۔سینئر محقق ،تجزیہ نگار اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ برائےپائیدار ترقی کے سیینئر محقق شفقت منیر نے اس بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں کثیرالجہتی کا جو تذکرہ کیا اس نے ان کے ذہن پرگہرے نقوش چھوڑے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ شی جن پھنگ کے خطاب میں اقوام متحدہ اور کثیرالجہتی کو مستحکم بنانے کا پیغام دیا گیا ہے۔شفقت منیر نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ممبر کی حیثیت سے خطے کے امن و استحکام کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ صدر شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں انسداد وبا کے لیے عالمی تعاون کا بھی ذکر کیا۔ ان کا خطاب دنیا بھر میں وبا کے خلاف فتح پانے کے لیے رہنما کردار ادا کرتا ہے۔


شیئر

Related stories