چین کا نیا ترقیاتی نمونہ عالمی اقتصادی بحالی کو قوت محرکہ فراہم کرے گا،سی آر آئی کا تبصرہ
رواں سال "قومی دن" اور "مڈ آٹم فیسٹیول "کے دوران ، وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول میں مثبت نتائج حاصل کرنے والے چینی عوام، کھپت کے بارے میں پرجوش ہیں۔ کھپت کی مستقل بحالی چین کو آہستہ آہستہ ایک نیا ترقیاتی نمونہ تشکیل دینے میں معاون ثابت ہورہی ہے جس میں اندرونی گردش کو مرکزی اہمیت دیتے ہوئے اندرونی و بیرونی گردشی سلسلے ایک دوسرے کو فروغ دیتے ہیں۔
2008 میں بین الاقوامی مالیاتی بحران کے بعد سے چین کی معیشت،اندرونی گردش کو زیادہ اہمیت دینے والے نمونے میں منتقل ہو نے لگی۔ نیا ترقیاتی نمونہ ،ماضی کے طویل مدتی عملی تجربات کی بنیاد پر منطقی انداز میں تیار کیا گیا ہے اور مکمل طور پر چین کی معاشی ترقی کے رجحان کےموافق ہے۔یہ چین کا ایک طویل مدتی اقدام ہے ،جو بیرونی ماحولیاتی غیر یقینی صورتحال کےتناظر میں کسی بھی طرح کا جبری ردعمل نہیں ہے۔ اس طرز کا مطلب یہ ہے کہ مقامی مانگ کی بڑی صلاحیت اعلی معیار کی ترقی کے لیے ایک طاقتور قوتِ محرکہ میں تبدیل ہوجائے گی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ نیا ترقیاتی نمونہ بند اندرونی گردش نہیں ، بلکہ کھلی دوہری گردش ہے اور یہ چین اور عالمی معیشت کو قریب تر بنائے گا۔
یہاں تک کہ کورونا وائرس کی وبا اور عالمی معاشی کساد بازاری کے باوجود چین اصلاحات اور کھلے پن کے نئے سلسلہ وار اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
وبا کی روک تھام و کنٹرول اور معاشی بحالی کے لحاظ سے دنیا کے ایک سرکردہ ملک کی حیثیت سے ، چین ترقی کے نئے نمونہ کی تعمیر میں تیزی لائے گا اورتبدیلیوں میں سے نئے آغاز کے مواقع تلاش کرے گا تاکہ چین کی معاشی ترقی کے لیے مزید گنجائش اور عالمی معیشت کی بحالی کو قوت محرکہ فراہم کی جائے ۔