پاکستان کا اقوام متحدہ میں ۵۵ ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے ہانگ کانگ پر مشترکہ بیان، چینی موقف کی حمایت

2020-10-07 16:10:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان نے منگل کے روز یو این جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کی عام بحث میں ۵۵ ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو بہانہ بناکر چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کا اظہار کیا۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ خودمختار ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اقوام متحدہ کے چارٹر میں شامل ہے اور بین الاقوامی تعلقات کی اہم قدر ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ عوامی جمہوریہ چین کا اٹوٹ حصہ ہے اورہانگ کانگ کے امور خالصتا چین کے اندرونی معاملات ہیں۔جس کا مطلب کسی بھی غیر ملکی قوت کو اس میں مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔

مشترکہ بیان میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں ایک ملک دونظام کے نفاذ کیلئے حمایت کا اظہار کیا گیا۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ملک میں قومی سلامتی سے متعلق قانون سازی کا اختیار ریاست کے پاس ہوتاہے ۔ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی قانون کا نفاذ ایک جائز اقدام ہے جو ایک ملک دونظام کی حفاظت کرتاہے ۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہانگ کانگ کے عوام کی آزادی اور جائز حقوق کا تحفظ پرامن ماحول میں ہی ممکن ہے۔


شیئر

Related stories