چین میں قومی دن کی تعطیلات سے چینی معیشت کی بڑی لچک اور قوت کا اظہار ، سی آر آئی کا تبصرہ

2020-10-09 18:47:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین میں قومی دن اور وسط خزاں کے تہوار کی آٹھ روزہ تعطیلات چینی معیشت کا مشاہدہ کرنے کے لئے ایک اہم کھڑکی ہے۔ سلسلہ وار اعدادوشمار کے مطابق، تعطیلات کے دوران، چینی عوام خوب خرچ کرتے ہیں۔ یکم اکتوبر تا آٹھ اکتوبر چین میں اہم قومی خوردہ اور کیٹرنگ کمپنیوں کی فروخت کی مالیت تقریبا 1.6 ٹریلین یوآن رہی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں چار اعشاریہ نو فیصد زیادہ ہے ۔ ملک میں سیاحوں کی تعداد 637 ملین بنی اور سیروسیاحت سے متعلق آمدن کی مالیت 466.56 بلین یوآن تک پہنچی۔ اسی لیے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے تبصرے میں کہا گیا کہ چین میں قومی دن کی تعطیلات کے دوران بھرپور سرگرمیان"اب تک کا سب سے واضح ترین اشارہ ہے کہ چین اس وبا سے نکل آیا ہے۔"

چین کی معاشی ترقی ماضی میں زیادہ تر سرمایہ کاری اور برآمدات پر انحصار کرنے سےاندرونی مانگ ، خاص طور پر صارفین کی مانگ پر زیادہ انحصار کرنے کی طرف رخ کررہی ہے۔ چینی قومی دن کی تعطیلات کی صورتحال نے پوری دنیا کو دکھایا کہ چینی عوام کی زندگی تیزی سے بحال ہورہی ہےاور چینی معیشت کی بڑی لچک اور قوت ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ چینی عوام کی مشترکہ کوششوں سے چین میں وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے حوالے سے بڑے اسٹریٹجک نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ کام اور پیداوار کو دوبارہ شروع کرنے کے عمل میں سارے چینی شہری اچھے انداز سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور مشترکہ طور پر چین کی تیز معاشی بحالی میں بھر پور حصہ ڈال رہے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ چین کی معاشی بحالی سے دنیا کی امید اور اعتماد میں اضافہ ہوگا۔


شیئر

Related stories