لاہور میں اورنج میٹرو لائن کی تعمیر مکمل
پاکستان کے شہر لاہور میں لاہور ریل ٹرانسٹ پراجیکٹ کے تحت چینی کاروباری ادارے کی تعمیر کردہ اورنج میٹرو لائن کی تعمیر نو اکتوبر کو مکمل ہوئی اور توقع ہے کہ جلد ہی اس کا آغاز کر دیا جائے گا۔
لاہور میں اورنج لائن پروجیکٹ چین-پاک اقتصادی راہداری کے ابتدائی منصوبوں میں سے ایک ہے، اس پروجیکٹ کے لیے مجموعی طور پر ایک ارب ساٹھ کروڑ امریکی ڈالز کا سرمایہ لگایا گیا اور اس کی تعمیر ستمبر دو ہزار پندرہ میں شروع ہوئی تھی۔
اطلاعات کے مطابق اورنج میٹرو لائن کی تعمیر کے دوران چینی معیارِ تعمیر ، ٹیکنالوجی اور سامان استعمال کیا گیا۔چینی و پاکستانی عملے نے بہت سی مشکلات کا سامنا کرتے اور ان پر قابو پاتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر اس منصوبے کی تکمیل کو یقینی بنایا ہے ۔ اس تعمیراتی منصوبے سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملے۔ میٹرو لائن کے فعال ہونےکے بعدمقامی لوگوں کے لیے نقل و حمل زیادہ با سہولت ہو جائے گی ۔