چین کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کی گنجائش بڑی ہے،رپورٹ

2020-10-13 10:27:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


چین کے صوبہ فو جیان کے شہر فو چو میں منعقدہ ڈیجیٹل چین کی تعمیر کے تیسرے سربراہ اجلاس میں قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس وقت چین کی ڈیجیٹل معیشت ماحول دوست انداز میں تیز رفتار ترقی کر رہی ہے جو ترقی کی بڑی ممکنہ قوت اور صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔
کمیشن کے نائب سیکٹرٹری جنرل وو ہاؤ نے نشاندہی کی کہ چین کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں چار رجحانات نمایا ں ہیں۔
پہلا آن لائن سروس کے نئے رجحان کے بھرپور مظاہرے سے کھپت کی نئی منڈی فعال ہوگئی ہے۔دو ہزار انیس میں چین میں ای-کارمرس کے پلیٹ فارم سے کی گئی تجارت کی مالیت 34.81 ٹریلین یوان تک جا پہنچی ہے۔
دوسرا،صنعتوں کی ڈیجیٹلائریشن کا عمل تیز ہو رہا ہے اور اصل معیشت کو نئی قوت فراہم ہورہی ہے۔
تیسرا،نئی نجی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے جس سے کھپت اور روزگار کے نئے امکانات پیدا ہوگئے ہیں ۔دوہزار انیس میں سوشل میڈیا اور ای کارمرس کے ذریعے روزگار کرنے والوں کی تعداد 48 ملین تک جا پہنچی ہے۔
چوتھا،اشتراکی معیشت کا نیا طریقہ کار رونما ہورہا ہےجس سے باہمی مفادات پرمبنی ڈیجیٹل ماحول کی تشکیل ہورہی ہے۔


شیئر

Related stories