چین کی اصلاحات اور کھلے پن سے دنیا مستفید ہوتی رہےگی۔ سی آر آئی کا تبصرہ

2020-10-14 19:46:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

" برطانوی رسالے "دی اکانومسٹ " نے ایک بار تبصرہ شائع کیا تھا کہ دنیا میں 4000 سے زیادہ خصوصی اقتصادی زونز ہیں اور کامیابی کا سب سے بڑا نمونہ شین جن ہے۔ ایسی کیا وجہ ہے کہ شین جن کی تعمیر کامیاب ہوئی؟ نئے دور میں چین کے خصوصی معاشی زونوں کی تعمیر کس طرح آگے بڑھے گی؟ یہ دنیا کے لئے کیا ثمرات لائیں گے؟ چودہ تاریخ کو شین جن خصوصی اقتصادی زون کے قیام کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی رہنما شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں گزشتہ 40 سالوں میں شین جن اسپیشل اکنامک زون کے ذریعہ حاصل کردہ پانچ "تاریخی کامیابیوں" کا جامع جائزہ لیا اور خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر میں حاصل کردہ تجربات کا دس نکاتی خلاصہ بیان کیا، اور نئے دور میں شین جن خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر کے لئے نئی ہدایات جاری کیں۔ صدر شی کی تقریر سے نہ صرف خصوصی معاشی زونوں کی جدید ترقی کے "راز" کا انکشاف ہوا ، اور شین جن کے لئے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے پائلٹ مثالی زون کی تعمیر کی سمت کی نشاندہی کی گئی ، بلکہ اس نے عالمی سطح پر اصلاحات کو مزید فروغ دینے اور کھولنے اور دنیا کے ساتھ زیادہ ترقیاتی فوائد بانٹنے کے چین کے عزم کا بھی اعلان کیا گیا ۔

اس وقت دنیا میں بڑی تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔ شین جن چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کے فروغ میں مسلسل رہنما کردار ادا رکرتا رہے گا۔صدر شی جن پھنگ نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ ترقی پہلی ترجیح ہے ، ہنر مند اور باصلاحیت افراد اولین وسائل ہیں ، اورجدت ترقی کی سب سے بڑی قوت محرکہ ہے۔امید ہے کہ شین جن گہری اصلاحات اور پائلٹ ٹرائلز کے ذریعے پورے ملک کو مزید تجربات فراہم کرے گا تاکہ پورے ملک میں ان تجربات کی تقلید کی جا سکے ۔

اگرچہ چین کی موجودہ اصلاحات کی پیچیدگی ، حساسیت اور مشکلات 40 سال پہلے سے کم نہیں ہیں ، لیکن چین کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹےگا، اور وہ نئے اور بڑے معجزے رقم کرنے کی کوشش کرے گا ۔اس عمل میں ، چین نہ صرف دنیا سے ترقی کی قوت حاصل کرے گا، بلکہ دنیا کو بھی فائدہ پہنچاتا رہے گا۔


شیئر

Related stories