جدت کاری کے ذریعے شین جن میں مزیدمعجزے رقم کئے جائیں گے، سی آر آئی کا تبصرہ

2020-10-15 20:15:02
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

"ہمیں اس بات پر اصرار کرنا چاہئے کہ جدت کاری پہلی محرک قوت ہے اور ہمیں عالمی سائنسی اور تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی میں صف اول میں کھڑا ہونا چاہیے۔" یہ شین جن خصوصی اقتصادی زون کے قیام کی 40 ویں سالگرہ کے جشن منانے کی تقریب میں چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر کے حوالے سے بیان کئے گئے دس تجربات میں سے ایک ہے۔ ایک چھوٹے سے سرحدی قصبے سے لے کر آج کے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ شہر تک ، شین جن کی ترقی لفظ "جدت" کے ساتھ قریبی سے جڑی ہوئی ہے۔ "جدت" نہ صرف اس شہر کے زندگی میں گہرائی سے سرایت کر رہی ہے ، بلکہ یہ اس کی مدد سے مزید ترقیاتی معجزے رقم کئے جائیں گے۔

مستقبل میں ، جدت چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم سے آراستہ آزمائشی پائلٹ زونز بنانے میں ایک اہم قوت محرکہ ہوگی ۔شی جن پھنگ نے اپنی تقریر میں درجنوں بار "جدت" کا تذکرہ کیا ، اور اس بات پر زور دیا کہ خصوصی اقتصادی زون کے قیام کی 40 ویں سالگرہ کو ایک موقع کے طور پر جامع اصلاحاتی پائلٹوں کے قیام کے لئے استعمال کیا جائے گا۔


شیئر

Related stories