چین کی بیرونی تجارت میں مثبت شرح نمو چین کے کردار کو اجاگر کرتی ہے ، سی آر آئی کا تبصرہ

2020-10-23 16:43:37
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

رواں سال، پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی بیرونی تجارت کی شرح نمو منفی سے مثبت ہوگئی ہے ۔ ستمبر میں برآمدات و درآمدات اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول میں ڈبل ڈیجٹ کا اضافہ ہوا ہے ۔ تجزیہ نگار وں کا کہنا ہے کہ موجودہ ابتر عالمی معاشی صورتحال کے تناظر میں چین نے اپنی اصلاحات کو بڑھانے کے عزم اور اقدامات سے ایک بڑا ملک ہونے کی حیثیت سے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے جس سے دنیا کی معاشی بحالی میں مدد ملتی ہے ۔

تجارتی حجم میں اضافے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کا ڈھانچہ بھی بہتر سے بہتر ہو رہا ہے۔ چینی وزارت تجارت کے محکمہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے ڈائیریکٹر جونگ چھانگ چھِنگ نے کہا کہ چین میں بیرونی سرمایہ کاری کے شعبہ جات کی فہرست تیار کی جا رہی ہے جس کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ترجیحی پالیسیوں کا دائرہ وسیع کرنا ہے ۔ جونگ چھانگ چھینگ نے مزید کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے چین کی غیر معمولی وسیع مارکیٹ کی کشش برقرار ہے۔ توقع ہے کہ آئندہ تین مہینوں میں بیرونی تجارت میں مثبت شرح نمو کا رجحان برقرار رہےگا۔


شیئر

Related stories