امن پسند چینی عوام کسی اشتعال انگیزی سے خوفزدہ نہیں ہے ، سی آر آئی کا تبصرہ

2020-10-23 19:30:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شمالی کوریا کی امداد کے لیے امریکی جارحیت کے خلاف جنگ میں چینی رضاکار فوج کی شرکت کے ستر سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک یاد گاری تقریب تیئیس اکتوبر کو بیجنگ میں منعقد ہوئی ۔ چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے اس تقریب سے خطاب میں جنگ کا جائزہ لیتے ہوئے اس کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ ان کے خطاب میں واضح پیغام دیا گیا ہے کہ چین ناصرف اپنی علاقائی سالمیت و خودمختاری اور وحدت کا مضبوطی سے دفاع کرتا ہے بلکہ علاقائی اور عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھتا ہے ۔

اس بارے میں کیے گئے تبصرے میں کہا گیا ہے کہ اس یاد گار تقریب کے انعقاد کا مقصد صف آرائِی کے بجائے تاریخ سے سبق حاصل کرنا ہے تاکہ امن کا بہتر تحفظ کیا جائے ۔ یہ عظیم جذبہ جو حب الوطنی ، انقلابی بہادری ، انقلابی رجائیت ، انقلابی وفاداری اور بین الاقوامیت کو یکجا کرتا ہے ، چینی قوم کی ایک قیمتی روحانی دولت بن چکا ہے ، اور چینی عوام کو مسلسل خطرات اور چیلنجز پر قابو پانے اور ان کی ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کی کی ترغیب دیتا ہے ۔

چینی عوام امن پسند ہیں اور وہ کبھی بھی تسلط یا توسیع کی کوشش نہیں کریں گے ، لیکن وہ خودمختاری کو نقصان پہنچانے کا کڑوا گھونٹ بھی نہیں پیئیں گے ۔ آج کی دنیا میں ، پرامن ترقی اور جیت جیت کا تعاون ہی درست راستہ ہے ۔اس کے برعکس تسلط اور اقتدار کی سیاست ایک گمراہ کن راستہ ہے ۔ چین ، پرامن ،کھلی ،، تعاون پر مبنی ، مشترکہ ترقی کی راہ پر مضبوطی سے عمل پیرا ہونے اور دیگر ممالک کے ساتھ مشترکہ طور پر انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کےلیے کام کرنے کا پختہ عزم رکھتا ہے اور مشترکہ طور پر انسانی امن و ترقی کے لئے ایک خوبصورت مستقبل کی تشکیل کے لیے مشترکہ کوشش کا خواہش مند ہے۔


شیئر

Related stories