پاکستان کے زرعی شعبے کا چین کی ٹیکنالوجی سے استفادہ

2020-10-24 15:33:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستانی تاجر محمد یاسین چین کے ساتھ کاروبار کرتے ہیں۔انہوں نےانیس سو چھیاسی سے انیس سو نوے تک چین کی نان کھائی یونیورسٹی میں تعلیم کے حصول کے بعد زرعی مصنوعات کی تجارت کا آغاز کیا۔محمد یاسین کے مطابق آغاز میں وہ چین کی زرعی مصنوعات پاکستان تک پہنچاتے تھے پھر دو ہزار کے بعد انہوں نے پاکستانی پھل،چاول سمیت دیگر اشیا چین تک پہنچانا شروع کیں۔اس دوران انہوں نے دیکھا کہ پاکستان کی زرعی مصنوعات کی کوالٹی تو معیاری ہے مگر پروسیسنگ ٹیکنالوجی کی قلت ہے۔حالیہ چند برسوں میں انہوں نے چین کے کئی کارخانوں کا دورہ کیا اور پروسیسنگ ٹیکنالوجی کا جائزہ لیا۔محمد یاسین نے اس ٹیکنالوجی کو اپنی مصنوعات کےلیے استعمال کیا اور پاکستان میں کسانوں کو بھی اس سے متعارف کروایا۔

اس وقت محمد یاسین بیجنگ میں رہائش پذیر ہیں اور اُن کے چار بچے بھی چین میں زیرتعلیم ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ مزید پاکستانی تاجر چین کے ساتھ تجارتی عمل میں شریک ہوں گے اور چین کی جدید زرعی ٹیکنالوجی کو پاکستانی عوام میں متعارف کروایا جائے گا۔

شیئر

Related stories