لاہور اورنج لائن ٹرین کا باضابطہ آغاز

2020-10-26 11:26:05
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمپنی کی تعمیر کردہ لاہور میٹر و اورنج لائن کی افتتاحی تقریب ویڈیو لنک کے ذریعے بیک وقت لاہور اور بیجنگ میں منعقد ہوئی۔اونج لائن کے باضابطہ طور پر فعال ہونے سے پاکستان "سب وے کے عہد" میں داخل ہوگیا ہے۔

صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن جنوبی ایشیا میں جدیدترین اربن ریل پراجیکٹ ہے۔ جدید ، تیز رفتار اور ماحول دوست سروس سے شہریوں کو آمد و رفت کی بہترین سہولیات ملیں گی ۔ اورنج لائن سے لاہور میں فضائی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی اور اس کی دور رس معاشی و سماجی اہمیت بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی کامیاب تکمیل چین پاک اقتصادی رہداری پاکستان کو فروغ دے گی اور دونوں ممالک کی روایتی دوستی کو آگے بڑھائے گی۔

اطلاعات کے مطابق اورنج لائن کی تعمیر کے دوران چینی اصول و معیار ، ٹیکنالوجی اور تنصیبات کا استعمال کیا گیا۔منصوبے کی تعمیر کے دوران مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے سات ہزار سے زائد مواقع فراہم کیے گئے اور اورنج لائن فعال ہونے کے بعد تقریباً دو ہزار ملازمتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔

لاہور میں چین کے قونصل جنرل لونگ دینگ بین نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین، چین پاک اقتصادی راہداری کے اہم ثمرات میں سے ایک ہے اور چین - پاک چاروں موسموں کی اسٹریٹیجک شراکت داری کی ایک اور واضح مثال ہے۔


شیئر

Related stories